• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

معروف مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری

Online Editor by Online Editor
2024-06-15
in قومی خبریں
A A
معروف مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے معروف مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
ان پر ‘آزادی – واحد راستہ’ کے بینر تلے منعقد ایک کانفرنس میں مبینہ طور پر ‘اشتعال انگیز’ تقریر کرنے کا الزام ہے۔ دراصل 2010 میں اروندھتی رائے اور سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین کے خلاف ایف آئی آر میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ، نئی دہلی کی عدالت کے حکم کے بعد درج کی گئی تھی۔
اس معاملے کی شکایت سشیل پنڈت نے 28 اکتوبر 2010 کو عدالت میں دائر کی تھی۔جس کے بعد عدالت نے 27 نومبر کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔ شکایت کے ایک ماہ بعد 29 نومبر 2010 کو سشیل پنڈت کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔
دہلی پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دینے سے پہلے اکتوبر 2023 میں ایل جی سکسینہ نے سی آر پی سی کی دفعہ 196 کے تحت مذکورہ ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153A/153B اور 505 کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری بھی دی تھی۔

پورا معاملہ کیا ہے؟
کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین اور مصنفہ اروندھتی رائے نے مبینہ طور پر 21 اکتوبر 2010 کو ایل ٹی جی آڈیٹوریم، کوپرنیکس مارگ، نئی دہلی میں ‘آزادی – دی اونلی وے’ کے بینر تلے منعقدہ ایک کانفرنس میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریریں کیں۔
کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں سید علی شاہ گیلانی، ایس اے آر گیلانی، اروندھتی رائے، ڈاکٹر شیخ شوکت حسین اور ور ورا راؤ شامل تھے۔ ان پر یہ الزام لگایا گیا کہ گیلانی اور اروندھتی رائے نے اس وقت یہ پروپیگنڈہ کیا تھا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور اس پر بھارتی مسلح افواج نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کو بھارت سے آزادی دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ اس پوری کانفرنس کو شکایت کنندہ نے ریکارڈ کر کے دستیاب کرایا گیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حج 2024: لاکھوں عازمین آج رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

Next Post

چیف سیکرٹری نے ’’ بین الاقوامی یوگا ڈے‘‘ کے موقعہ پر مائی گو وپورٹل پر مقابلوں کا آغاز کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
چیف سیکرٹری نے ’’ بین الاقوامی یوگا ڈے‘‘ کے موقعہ پر مائی گو وپورٹل پر مقابلوں کا آغاز کیا

چیف سیکرٹری نے ’’ بین الاقوامی یوگا ڈے‘‘ کے موقعہ پر مائی گو وپورٹل پر مقابلوں کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan