• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

Online Editor by Online Editor
2022-03-26
in کھیل
A A
اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے
FacebookTwitterWhatsappEmail

لاہور، 26 مارچ:

آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ دورہ پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں یہ فیصلہ بائیں کہنی میں چوٹ کی وجہ سے لینا پڑا۔ سلیکٹرز نے ان کی جگہ لیگ اسپنر مشل سویپسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جو ٹیسٹ سیریز کا بھی حصہ تھے۔
اسمتھ اب پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مشل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ آسٹریلیا واپس آئیں گے۔ یہ تمام کھلاڑی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے جیت کے بعد آسٹریلیا واپس جائیں گے۔ اسمتھ کی بائیں کہنی کا یہ مسئلہ بہت پرانا ہے اور آسٹریلیائی ٹیم انتظامیہ نے یہ فیصلہ احتیاط کے طور پر کیا ہے۔
اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے خلاف ان میچوں سے محروم ہونا مایوس کن ہے، لیکن طبی عملے سے بات کرنے کے بعد مجھے یہ بریک لینا پڑا، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، لیکن میں اسے بڑھانا بھی نہیں چاہتا‘۔
واضح رہے کہ اسمتھ کو آئی پی ایل کی اس نیلامی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا، جس کی وجہ سے انہیں دو ماہ کا آرام ملے گا اور وہ اب سیدھے 7 جون سے سری لنکا کے دورے کا حصہ بنیں گے۔
ہیڈ آف سلیکٹرز جارج بیلی نے کہا کہ ہمیں اگلے 18 مہینوں میں کافی کرکٹ کھیلنی ہے اور اس لیے انہیں آرام دینے میں کوئی دقت نہیں، اس سال ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اگلے سال 50 اوور کا ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ ایشیا کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی اچھا موقع ہوگا، جو اسمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز منگل سے شروع ہو رہی ہے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جنگجوؤں کو جان بوجھ کر پناہ فراہم کرنے والوں کی جائیدایں ہی منسلک کی جائیں گی: پولیس کی وضاحت

Next Post

نیشنل کانفرنس سوشل میڈیا ونگ میں توسیع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

2024-12-11
وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی آج بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو

2024-11-28
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

2024-11-26
Next Post
نیشنل کانفرنس سوشل میڈیا ونگ میں توسیع

نیشنل کانفرنس سوشل میڈیا ونگ میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan