پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد چنئی نے آخری دو میچوں میں اپنی الیون میں تبدیلیاں کیں۔ لاستھ ملنگا کی طرح گیند بازی کرنے والے سری لنکا کے متھیشا پاتھیرانا کے ساتھ ساتھ لیگ اسپنرپرشانت سولنکی اور نارائن جگدیسن کو میچ کھیلنے کا موقع دیا گیا۔
گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنے آئی پی ایل ڈیبیو پر 24 رن پر دو وکٹ لینے والے پتھیرانا کو راجستھان رائلز کے خلاف درمیانی اور ڈیتھ اوورز میں گیند بازی کی ذمہ داری دی گئی۔ وکٹ ان کے ہاتھ نہیں لگا لیکن دھونی نے انہیں اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مکیش چودھری کو اگلے سیزن میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں دھونی نے نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں کہا، “مجھے لگتا ہے کہ انہیں جتنے میچ کھیلنے کو ملے اس میں انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ سب سے بڑی مثال مکیش کی تھی جس نے تمام (13) میچز کھیلے۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس نے پہلے میچ سے آخری تک اپنے کھیل میں بہتری کی اوراب وہ ڈیتھ اوورمیں گیندبازی کرنے لگاہے۔ وہ واپس جا کر ان تمام میچوں سے سیکھے گا اور سمجھے گا کہ ہم اس سے کیا امید رکھتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “تجربہ ملنے کے بعد یہ ضروری ہے کہ جب وہ اگلے سیزن کے لیے ٹیم میں آئے، تو اسے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہ پڑے، یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ آئی پی ایل میں کیا ہوا، اس نے کیا سیکھا اور دباؤ میں ان کی سوچ میں کیا بہتری آئی۔ نوجوان کھلاڑیوں کو یہ کرنا چاہئے۔ زیادہ تر کھلاڑیوں نے ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔” (یو این آئی)
ممبئی، 21 مئی:
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے لیگ مرحلے سے باہر ہونے اور پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے مقام کے دہانے پر ہونے کے باوجود چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔