جموں/10؍ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں توی گالف کورس سدھرا میں ’’ جے اینڈ کے اوپن 2022‘‘ گالف ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں شرکت کی۔
پروفیشنل گالف ٹور آف اِنڈیا ( پپی جی ٹی آئی ) کے زیر اہتمام اور جے اینڈ کے ٹوراِزم کی طرف سے پیش کیا گیا یہ ٹورنامنٹ جس میں 40 لاکھ روپے کے انعامی پرس ہیں ۔ خطے میں پہلی بار قومی اور بین الاقوامی گالفروں کو اِکٹھا کیا ہے ۔جموں کے گولفنگ سرکل میں ان کا پہلا قدم ہے۔یہ ٹورنامنٹ جموںوکشمیر ٹوراِزم کے خطے میں گولف ٹوراِزم کو فروغ دینے کے منفرد اقدام کا حصہ ہے۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت گولف کو نوجوانوں میں مقبول بنانے اور جموںوکشمیر کو بین الاقوامی گالفنگ کے نقشے پر لانے کے لئے اِس کھیل کو زیادہ جامع اور عام لوگوں کے لئے قابلِ رَسائی بنانے کے لئے اہم کوششیں کر رہی ہے تاکہ مقامی ہنرمندوں کو اَپنی صلاحیتیں دِکھانے کاموقعہ مل سکے۔
جموںوکشمیر ملک میں گالف کے ایک بڑے مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ اِنتظامیہ نے بین الاقوامی گالفروں کے لئے عالمی معیار کی سہولیات اور سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے ایڈوانس کوچنگ کو یقینی بنایا ہے۔
پی جی ٹی آئی نے جموں میں اس پہلے پیشہ ورانہ گالف ٹورنامنٹ سے خطے میں اَپنے جغرافیائی نقش کو بڑھایا ہے ۔ یہ ٹور نامنٹ ملک کے مختلف حصوں میں پیشہ ورانہ گالف کو فروغ دینے کے پی جی ٹی آئی کے طور مدتی مقصدکے مطابق ہے۔
سی اِی او پی جی ٹی آئی اتم سنگھ منڈی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے جے اینڈ کے ٹوراِزم ، جموں توی گالف کورس اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکر یہ اَدا کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود اور سیاحت سرمد حفیظ ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں محترمہ اونی لواسا ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی ڈی سی منگا شیر پا ، ڈائریکٹر ٹوراِزم جموں ویویکا نند رائے ، جوائنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم جموں محترمہ سنینا شرما، سیکرٹری جموں توی گالف کورس مناو گپتا ، پی جی ٹی آئی اور جے ٹی جی سی کے اَفسران کے علاوہ پیشہ ور اور اُبھرتے ہوئے گالفر موجود تھے۔
