واشنگٹن، 29 مارچ :
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں امریکی افواج کی ممکنہ تعیناتی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ انہوں نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کے بارے میں بات کی جو یوکرین کے فوجیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔
پولینڈ میں 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے دورے کے دوران مسٹر بائیڈن نے کہا کہ جب امریکی فوجی ‘وہاں’ ہوں گے تو یوکرین کی بہادری کی بہت سی مثالیں دیکھیں گے۔
مسٹر بائیڈن نے پیر کے روز اپنے پچھلے تبصروں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا’’اس طرح آپ الفاظ کی ترجمانی کرتے ہیں۔ میں فوجیوں سے بات کر رہا تھا۔ ہم فوجیوں کو تربیت دینے میں مدد کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ یوکرین کے فوجی جو پولینڈ میں ہیں۔
روس کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پرانہوں نے کہا’’یہ ایک اہم ردعمل کو متحرک کرے گا۔ دنیا بہت کچھ جاننا چاہتی ہے۔ میں انہیں یہ نہیں بتا رہا ہوں کہ اس کا ردعمل کیا ہوگا۔”(یو این آئی)