لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی ہندوستان میں امریکہ کے اگلے سفیر ہوں گے۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی “ہندوستان میں امریکہ کے ایک شاندار نمائندے” ہوں گے، لیکن انہیں “سینیٹ میں تیزی سے ووٹ حاصل کرنا پڑے گا”۔
وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا، “صدر کو میئر گارسیٹی پر اعتماد ہے۔ انہیں یقین ہے کہ وہ ہندوستان میں ایک بہترین نمائندہ ہوں گے۔”
انہوں نے کہا، “ان کی (مسٹر گارسیٹی) نامزدگی کمیٹی میں دو طرفہ حمایت کے ساتھ متفقہ طور پر آگے بڑھے اور ہم سینیٹرز کے ساتھ مل کر ان کی نامزدگی کے لیے دو طرفہ حمایت حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘
دریں اثناء امریکی نائب قومی سلامتی مشیر برائے بین الاقوامی اقتصادیات دلیپ سنگھ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹردلیپ سنگھ دونوں ممالک کے اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات میں دو طرفہ مسائل کی حد کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر سنگھ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے، جامع اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے اور آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطہ کے لیے حکام سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف روس کی غیر منصفانہ جنگ کے نتائج اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے بارے میں اپنے ہم منصبوں سے مشورہ کریں گے۔
یواین آئی