راجوری ،30مارچ:
تقسیم ساہتیہ اکادمی یووا ایوارڈ ایس آر ایم یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدارت اکادمی کے چیئر مین پروفیسر چندر شیکھر کمبار نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مشہور و معروف تامل ادیب جناب ایس راما کرشنا نے شرکت کی ۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر عمر فرحت کو اردو کے لیے ساہتیہ اکادمی یووا ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
واضح رہے کہ ساہیتہ اکادمی ایوارڈ براے اردو جموں کشمیر میں پہلی بار کسی کو ملا ہے ۔
اس کے علاوہ ہندوستان کی 24 زبانوں کے ادیبوں کو بھی اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔