پیرس، 11 اپریل :
فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ بی بی سی نے پیر کو یہ رپورٹ دی۔
مسٹر میکرون کو دوسری بار صدارت کے لیے دائیں بازو کی حریف مارین لی پین کا سامنا ہے۔مسٹر میکرون نے پہلا دور جیت لیا ہے۔وہیں رائے عامہ کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مقابلہ بہت قریب ہو سکتا ہے۔
پہلے مرحلے میں 96 فیصد ووٹوں کی گنتی میں مسٹر ایمینوئل میکرون کو 27.42 فیصد، مسٹر میرین لی پین کو 24.03 فیصد اور مسٹر جین لیوک میلینچون کو 21.57 فیصد ووٹ ملے۔
تجربہ کار بائیں بازو کے امیدوار جین لیوک ملینچون نے پانچ سال پہلے ہوئے انتخابات کے مقابلے میں بہتر ووٹ حاصل کئے اور و ہ کنگ میکر کے طور پر ابھرے ہیں۔اس بار 12 امیدوار میدان میں تھے لیکن تین کو 10 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے۔(یو این آئی)