چٹان ویب مانیٹرینگ
ایران کے صوبے خراسان کے ایک قبرستان میں رقص کرنے پر 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایران کے میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں تین خواتین کو شہدا قبرستان میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو فوٹیجز کی مدد سے تینوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا تاہم انھوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین اپنے عمل پر نادم ہیں اور معافی مانگی ہے۔
جس پر عدالت نے کہا کہ خواتین کے اس عمل سے شہدا کے خاندان کے جذبات مجروح ہوئے اور اہل خانہ کی جانب سے معاف نہ کیے جانے تک عدالت اس سلسلے میں کیا کرسکتی ہے؟
خواتین کے خلاف فیصلہ آئندہ سماعت میں کیا جائے گا۔