• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

’آؤ اور مجھے پکڑ لو‘، نیویارک سب وے سٹیشن پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

Online Editor by Online Editor
2022-04-14
in عالمی خبریں
A A
’آؤ اور مجھے پکڑ لو‘، نیویارک سب وے سٹیشن پر فائرنگ کا ملزم گرفتار
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
امریکی شہر نیو یارک کے بروکلین سب وے سٹیشن پر 10 افراد کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے پولیس کو کہا تھا کہ وہ آ کر اسے گرفتار کر لے جس کے بعد اس پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
62 سالہ فرینک آر جیمز کو پُر ہجوم سٹیشن پر فائرنگ کے تقریباً 30 گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ ’میرے ساتھی نیو یارکرز! ہم نے اسے (ملزم کو) پکڑ لیا۔‘
جیمز نے حالیہ مہینوں میں اپنے یوٹیوب چینل پر امریکہ میں نسل پرستی، تشدد اور نیویارک شہر میں ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جدوجہد کے بارے میں ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
انہوں نے ان ویڈیوز میں ذہنی صحت اور سب وے کی حفاظت کے حوالے سے میئر ایرک ایڈمز کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔سب وے حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے اور تاحال جیمز کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔فرینک آر جیمز کو بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کا نام اور تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔
قانون نافذ کرنے والے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’جیمز نے فون کر کے کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ مطلوب ہیں، پولیس انہیں مین ہٹن کے مشرقی گاؤں کے پڑوس میں میکڈونلڈز میں تلاش کر سکتی ہے۔‘
چیف آف ڈیپارٹمنٹ کینتھ کوری نے بتایا کہ جب افسران پہنچے تو جیمز جا چکے تھے تاہم انہیں جلد ہی قریب ہی کونے پر کھڑے دیکھا گیا۔پولس کمشنر کیچانت سیول کے مطابق جیمز کے پاس بھاگنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی۔یاد رہے کہ منگل کو بروکلین سب وے سٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجے پیش آیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی غیر مصدقہ ویڈیوز میں ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ٹرین میں آگ لگ گئی ہے اور آٹھ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں شبانہ بارشوں سے موسم خوشگوار،20 اور21 اپریل کو مزید بارشوں کی پیش گوئی

Next Post

ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan