چٹان ویب مانیٹرینگ
ماسکو: یوکرین کے میزائل حملے میں تباہ ہونے والا روس کا بحری جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے گزشتہ روزمیزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز کونشانہ بنایا تھا جس سے جہاز کوشدید نقصان پہنچا تھا۔حملے کے بعد جہاز میں دھماکے ہوئے تھے اورآگ لگ گئی تھی۔
روس کی وزارت دفاع کے حکام نے بحری جنگی جہاز موسکوا کے غرق ہونے کی تصدیق کردی۔ حکام کا کہنا تھا کہ جہازکو کھینچ کرواپس روسی بندرگاہ لایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ڈوب گیا۔
روسی بحری جنگی جہاز کا وزن ساڑھے بارہ ہزارٹن تھا اوراس پرجدید ترین اینٹی شپ اورزمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل نصب تھے۔
یوکرین نے روسی جہاز کی غرقابی کوبڑی کامیابی قراردیا ہے۔