• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home صحت و سائنس

ورزش کرنے کی عادت دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے مفید

Online Editor by Online Editor
2022-04-20
in عالمی خبریں
A A
ورزش کرنے کی عادت دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے مفید
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
اپنے دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ تو بس خود کو جسمانی طور پر کسی حد تک متحرک رکھنا عادت بنالیں۔یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں ورزش کرنے کی عادت، انسولین اور جسمانی وزن کو قابو میں رکھنے اور دماغی حجم کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی جس سے دماغی تنزلی سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ جسمانی سرگرمیاں کس طرح دماغی صحت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔تحقیق میں ورزش اور دماغ میں گلوکوز کے میٹابولزم کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا جو انسولین یا جسمانی وزن پر اثرانداز نہیں ہوتا۔
اس تحقیق میں 134 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 69 سال تھی اور یادداشت کے مسائل سے محفوظ تھے۔ان افراد سے گزشتہ سال کی جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں جانا گیا، جبکہ دماغی حجم اور گلوکوز میٹابولزم کے لیے برین اسکین کیے گئے۔اسی طرح جسمانی وزن، انسولین کی سطح، کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور دیگر عناصر کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی طور پر سب سے زیادہ متحرک افراد کے دماغوں میں گرے میٹر سب سے زیادہ تھا۔اسی طرح دماغ کے صرف ان حصوں کو دیکھا گیا جو الزائمر امراض سے متاثر ہوتے ہیں تو بھی یہی نتیجہ نکلا۔جو لوگ جسمانی طور پر متحرک ہوتے ہیں ان کے دماغ میں گلوکوز میٹابولزم کی اوسط شرح زیادہ ہوتی ہے اور یہ پہلے ہی معلوم ہوچکا ہے کہ اس میٹابولزم کی کم شرح اور الزائمر کے درمیان تعلق موجود ہے۔
محققین نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فلم بھولا میں تبو کے ساتھ کام کریں گے اجے دیوگن

Next Post

راجوری میں سڑک حادثہ، ایک خاتون از جان دو زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

راجوری میں سڑک حادثہ، ایک خاتون از جان دو زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan