• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ماریوپول ’چند گھنٹوں‘ میں روس کے قبضے میں جاسکتا ہے: یوکرین

Online Editor by Online Editor
2022-04-21
in عالمی خبریں
A A
ماریوپول ’چند گھنٹوں‘ میں روس کے قبضے میں جاسکتا ہے: یوکرین
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ دو ماہ تک روسی فوج کے گھیرے میں رہنے والا شہر ماریوپول ’چند گھنٹوں‘ میں روس کے قبضے میں جا سکتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو دونوں ممالک نے عام شہریوں کے انخلا پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
ماریوپول اور مشرق میں ڈونباس ریجن پر قبضے سے روس کو کریمیا تک راستہ بنانے میں مدد ملے گی۔روس نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک الٹی میٹم میں یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کا کہا اور اس پر عمل کرنے والے فوجیوں کو راستہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ایزوسٹل سٹیل پلانٹ میں یوکرینی فوج کے ایک کمانڈر نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کے فوجی زندگی کے آخری دن گزار رہے ہیں۔‘
’دشمن کے 10 فوجیوں کے مقابلے میں ہمارے پاس ایک فوجی ہے۔ ہم نے تمام عالمی قیادت سے اپیل کی ہے کہ ہماری مدد کرے۔‘ایزوسٹل سٹیل پلانٹ میں اس وقت سینکڑوں فوجی اور عام شہری موجود ہیں۔فوجی کمانڈر سویاتو سلیو نے کہا کہ ’ایزوسٹل پر کئی مرتبہ طاقتور بم پھینکے گئے۔ ہم پر کشتیوں سے بم برسائے گئے، ہم گھیرے میں ہیں۔‘
یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’ان کی فوج نے لزییم شہر میں روسی حملے کو ناکام بنایا ہے۔ کیئف نے ڈنسٹیک میں یوکرینی فوج کے جوابی حملے میں روسی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔‘
اُدھر روس نے کہا ہے کہ ’اس نے بدھ کو یوکرین میں 73 حملے کیے جہاں فوجی موجود تھے۔‘
دوسری طرف یوکرین کو امریکہ کی جانب سے جنگی طیاروں اور ایئرکرافٹس کے پرزوں کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون نے منگل کو یہ پرزے یوکرین کو بھیجنے کی تصدیق کی تھی تاہم ان کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
یہ اعلان امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کے فیصلے کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے۔ اس فوجی امداد میں بھاری جنگی اسلحہ بھی شامل ہے۔
تاہم یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ’امریکہ کی جانب سے صرف سپیئر پارٹس بھیجے گئے ہیں اور طیارے مہیا نہیں کیے گئے۔‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیرمیں برف و باراں، 22 اپریل تک موسم جوں کا توں رہنے کا امکان

Next Post

روس کا جوہری صلاحیت کے حامل ’دنیا کے بہترین میزائل‘ کا تجربہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
روس کا جوہری صلاحیت کے حامل ’دنیا کے بہترین میزائل‘ کا تجربہ

روس کا جوہری صلاحیت کے حامل ’دنیا کے بہترین میزائل‘ کا تجربہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan