• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

روس کا جوہری صلاحیت کے حامل ’دنیا کے بہترین میزائل‘ کا تجربہ

Online Editor by Online Editor
2022-04-21
in عالمی خبریں
A A
روس کا جوہری صلاحیت کے حامل ’دنیا کے بہترین میزائل‘ کا تجربہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
روس نے ایک نئے جوہری صلاحیت کے حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمٹ‘ کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں روسی صدر پوتن کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا بہترین میزائل ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین پر حملے کے دو ماہ مکمل ہونے سے قبل روس کی جانب سے بدھ کو اس نئے میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق سرمٹ میزائل سِلو لانچر سے روسی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے داغا گیا۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ’یہ میزائل ماسکو کے دشمنوں کو رکنے اور سوچنے پر مجبور کرے گا۔‘
اس سرمٹ نامی اس میزائل پر کئی برسوں سے کام ہو رہا تھا۔ اس کا تجربہ مغربی دنیا کے لیے حیرت کا باعث تو نہیں تاہم یہ ایسے وقت میں لانچ کیا گیا جب خطے میں شدید تناؤ کی کیفیت ہے۔ روس نے یوکرین میں 24 فروری کے بعد اپنے دسیوں ہزار فوجی بھیجے ہیں لیکن ابھی تک وہ کسی بڑے شہر پر مکمل قبضہ نہیں کر سکا ہے۔روئٹرز کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے ابھی تک اس میزائل کے تجربے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔اس موقعے پر پوتن نے کہا کہ’ یہ نیا کمپلیکس اعلیٰ تکنیکی خصوصیات کا حامل ہے اور یہ جدید میزائل شکن دفاع کے نظام کا مکمل توڑ ہے۔ دنیا میں اس کی دوسری مثال نہیں ہے اور نہ ہی دیر تک کوئی ایسا نظام بنا سکتا ہے۔‘
’یہ منفرد ہتھیار ہماری افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہماے ملک کو بیرونی خطرات سے محفوظ کرنے میں مدد دے گا اور ان قوتوں کو سوچنے پر مجبور کرے گا جو روس کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ آٹھ ہفتے قبل یوکرین پر حملے کا اعلان کرنے کے بعد پوتن نے اپنی جوہری ہتھیاروں کو الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں اور مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ انہیں ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے جن سے ان کا اس قبل تاریخ میں کبھی واسطہ نہیں پڑا۔‘
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک لاکھوں افراد یوکرین سے نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی روس کے خلاف یوکرین کی امداد کر رہے ہیں۔
دو روز قبل پینٹاگون نے کہا تھا کہ یوکرین کو جنگی طیاروں کے پرزوں کی ایک کھیپ موصول ہو گئی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ماریوپول ’چند گھنٹوں‘ میں روس کے قبضے میں جاسکتا ہے: یوکرین

Next Post

واشگنٹن میں خطرے کے ’غلط الارم‘ پر کانگریس کی عمارت خالی، خوف و ہراس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
واشگنٹن میں خطرے کے ’غلط الارم‘ پر کانگریس کی عمارت خالی، خوف و ہراس

واشگنٹن میں خطرے کے ’غلط الارم‘ پر کانگریس کی عمارت خالی، خوف و ہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan