• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

واشگنٹن میں خطرے کے ’غلط الارم‘ پر کانگریس کی عمارت خالی، خوف و ہراس

Online Editor by Online Editor
2022-04-21
in عالمی خبریں
A A
واشگنٹن میں خطرے کے ’غلط الارم‘ پر کانگریس کی عمارت خالی، خوف و ہراس
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پولیس نے خطرے کے پیش نظر کانگریس کی عمارت کچھ دیر کے لیے خالی کروا دی جس پر شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کی شام چھ بج کر 30 منٹ پر پولیس نے بیان جاری کیا کہ وہ ایک جہاز کا کھوج لگا رہے ہیں جو ممکنہ طور پر خطرے کا باعث ہو سکتا ہے، لہٰذا کانگریس کی عمارت خالی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے اپنے بیان میں مزید تفصیل نہیں دی تھی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ قریب واقع ایک نیشنل سٹیدیم میں تقریب منعقد ہوئی تھی جہاں طے شدہ پلان کے مطابق ایک ہوائی جہاز نے اڑان بھری جس کی وجہ سے واشنگٹن میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
پولیس کے اس بیان سے متعلق امریکی چینلز پر ہیڈ لائنز چلنا شروع ہو گئیں اورشہریوں کے ذہنوں میں 11 ستمبر کے حملوں کی یاد تازہ ہو گئی۔
پولیس نے فوری طور پر دوسرا بیان جاری کیا کہ کانگریس کی عمارت کو خالی کروانے کے احکامات صرف احتیاط برتتے ہوئے جاری کیے گئے تھے، اب کوئی خطرہ نہیں اور عمارت کو دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے۔
پولیس نے جب یہ احکامات جاری کیے اس وقت ایوان نمائندگان یا سینیٹ میں سیشن نہ ہونے کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ موجود نہیں تھے۔
اس واقعے کے بعد ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ (ایف اے اے) پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
نینسی پلوسی نے کہا کہ ایف اے اے کا کپیٹل پولیس کو جہاز کی اڑان سے متعلق آگاہ نہ کرنا اشتعال انگیز ہے اور اس کوتاہی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ غفلت کے باعث غیر ضروری خوف و ہراس پھیلا، بالخصوص ان افراد کے لیے نقصان دہ تھا جو کپیٹل ہل پر 6 جنوری کو ہونے والے حملے کی وجہ سے ابھی تک ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
سپیکر کا کہنا تھا کہ کانگریس اس واقعے کا مکمل جائزہ لے گی کہ فیڈرل ایوی ایشن میں کس شخص کو اس غلطی کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
رکن پارلیمان ٹیریسا فرنانڈیز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ہم نے پندرہ منٹ انتہائی ذہنی دباؤ میں گزارے لیکن شکر ہے کہ سب محفوظ ہیں۔‘
امریکی چینل سی این این کے پارلیمانی رپورٹر رائن نوبلز نے کہا کہ وہ بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہیں عمارت سے باہر نکالا گیا اور پندرہ منٹ تک خوف و ہراس کی صورتحال تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمارت میں خطرے کی گھنٹیاں بہت اونچی اور شدید تھیں اور کپیٹل پولیس انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لوگوں کو باہر نکال رہی تھی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

روس کا جوہری صلاحیت کے حامل ’دنیا کے بہترین میزائل‘ کا تجربہ

Next Post

’ڈونکی نہیں ڈنکی‘: شاہ رخ خان راج کمار ہیرانی کی فلم میں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
’ڈونکی نہیں ڈنکی‘: شاہ رخ خان راج کمار ہیرانی کی فلم میں

’ڈونکی نہیں ڈنکی‘: شاہ رخ خان راج کمار ہیرانی کی فلم میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan