• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ایمانوئل میکخواں فرانس کے دوبارہ صدر منتخب

Online Editor by Online Editor
2022-04-25
in عالمی خبریں
A A
ایمانوئل میکخواں فرانس کے دوبارہ صدر منتخب
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان نیوز مانیٹرینگ
ایمانوئل میکخواں دوسری بار فرانس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے آئپسوس پولنگ انسٹیٹیوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں میکخواں نے 58 اعشاریہ دو فیصد ووٹ حاصل کیے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو شام پانچ بجے ان کے ووٹوں کا ٹرن آؤٹ 63 اعشاریہ دو فیصد تھا، جو کہ 2017 میں ہونے والے الیکشن کے موقع پر اسی وقت کی مناسبت سے دو فیصد کم ہے۔
اسی طرح انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح بھی 10 اپریل کو ہونے والے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں دو فیصد کم رہی جبکہ میکخواں ان کے قریب ترین حریف ماری لا پین سے آگے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر پولنگ کا تجزیہ کرنے والے اداروں کا اندازہ ہے کہ اس بار غیرحاضری کی شرح 28 فیصد تک تھی، اگر اس کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ 1969 کے بعد سے ہونے والے صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ہو گی۔
تجزیہ کاروں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ کم ٹرن آؤٹ حتمی نتائج کو کسی بھی سمت میں تبدیل کر سکتا ہے جبکہ مختلف جائزوں سے یہ بات بھی سامنے آ چکی تھی کہ میکخواں کو گزرے دو ہفتوں میں اپنی حریف لی پین پر واضح برتری حاصل تھی۔
ایمانوئل میکخواں نے اپنے ووٹروں سے کہا تھا کہ وہ مختلف تکلیف دہ مسائل، کورونا وبا اور روس کے یوکرین پر حملے کی صورت حال کے باوجود صدارت کے لیے ان پر اعتماد کا اظہار کریں۔
دوبارہ منتخب ہونے کے بعد میکخواں 20 برسوں میں دوسری مرتبہ جیتنے والے پہلے فرانسیسی صدر بن گئے ہیں۔
جوہری طاقت اور دنیا کی مضبوط ترین معشیتوں میں شامل فرانس کے انتخابات کا نتیجہ روس یوکرین جنگ پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے کیونکہ فرانس نے روس کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے پڑوسی ملک پر حملے کی وجہ سے اس پر پابندیوں کی کھل کر حمایت کی ہے۔
ایمانوئل میکخواں نے جیت کے بعد اتوار کو اپنے خطاب میں کہا ’آنے والے پانچ سال مختلف ہوں گے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔‘
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے ہر کوئی خود سے بڑھ کر ہے۔ میں فرانس کے عوام سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی خدمت کا دوبارہ موقع ملنے پر مجھے فخر ہے۔‘
دوبارہ فرانس کا صدر منتخب ہونے پر دنیا بھر سے مختلف ممالک میکخواں کو مبارک باد دے رہے ہیں۔یورپین کونسل کے صدر چارلس مچل نے ٹویٹ میں لکھا ’ہم فرانس پر مزید پانچ سال بھروسہ کر سکتے ہیں۔‘
اسی طرح یورپین کمیشن کے صدر ارسولا وون دعر لیئن نے ٹویٹ کی ’مجھے بہترین تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر خوشی ہے۔‘
امریکی صدر جو بائیڈن نے میکخواں کی جیت پر ٹویٹ میں لکھا ’ فرانس ہمارا سب سے پرانا اتحادی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم شراکت دار ہے۔ میں یوکرین جنگ میں حمایت، جمہوریت کے دفاع اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے سمیت دیگر میدانوں میں قریب ترین تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں ہلکی بارشیں، موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا متوقع

Next Post

’میں کبھی دوست کو دھوکہ اور دشمن کو موقع نہیں دیتا،‘ ہیرو پنتی ٹو کا ٹریلز جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
’میں کبھی دوست کو دھوکہ اور دشمن کو موقع نہیں دیتا،‘ ہیرو پنتی ٹو کا ٹریلز جاری

’میں کبھی دوست کو دھوکہ اور دشمن کو موقع نہیں دیتا،‘ ہیرو پنتی ٹو کا ٹریلز جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan