• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

افغانستان: مزار شریف میں دو منی بسوں میں بم دھماکے، 9 افراد ہلاک

Online Editor by Online Editor
2022-04-29
in عالمی خبریں
A A
افغانستان: مزار شریف میں دو منی بسوں میں بم دھماکے، 9 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
افغانستان کے شہر مزار شریف میں دو منی بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پورے افغانستان میں پرتشدد حملوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن شدت پسند گروپ داعش کی جانب سے اہل تشیع کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ماہ رمضان کے پچھلے دو ہفتوں میں اقلیتی برادریوں کے افراد کو نشانہ بنانے والے بم دھماکوں نے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا جہاں ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔بلخ کی صوبائی پولیس کے ترجمان آصف وزیری نے کہا کہ جمعرات کو دھماکے مزار شریف کے مختلف اضلاع میں چند منٹ کے فرق سے ایک ایسے موقع پر ہوئے جب مسافر رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کا ہدف شیعہ مسافر معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان دھماکوں میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔افغانستان کے دشمن ہمارے لوگوں میں تناؤ اور تفرقہ پیدا کر رہے ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک منی بس میں آگ لگ گئی ہے جب کہ دوسری ویڈیو میں طالبان اہلکار گاڑی سے متاثرین کو ہسپتالوں لے جا رہے ہیں۔یہ دھماکے مزار شریف کی ایک مسجد میں ہونے والے مہلک بم حملے کے ایک ہفتے بعد ہوئے ہیں جس میں کم از کم 12 نمازی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔اس دھماکے کے ایک دن بعد شمالی شہر قندوز کی ایک اور مسجد میں ایک الگ بم حملہ ہوا جس میں اقلیتی صوفی برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا، نماز جمعہ کے دوران کم از کم 36 افراد کو ہلاک ہو گئے تھے۔
اس کے علاوہ ایک حملے میں شیعوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں کابل کے ایک اسکول میں دو بم دھماکوں میں چھ طلبہ ہلاک ہوئے۔شدت پسند تنظیم داعش نے مزار شریف میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم اب تک کسی گروپ نے قندوز اور کابل کے اسکول میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
افغانستان میں آئی ایس کی علاقائی شاخ نے بارہا شیعہ اور صوفی جیسی اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے، جو اسلام کی صوفیانہ شاخ کی پیروی کرتے ہیں۔
طالبان حکام کا اصرار ہے کہ ان کی افواج نے داعش کو شکست دی ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جہادی گروپ اب بھی ایک اہم سیکیورٹی چیلنج ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو کہا کہ حالیہ حملوں کے سلسلے میں متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ان جگہوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں مساجد اور اسکول جیسی سیکیورٹی نہیں تھی لیکن اب ہم نے ایسی جگہوں پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

’ٹاپ گن‘ کے سیکوئل کی سکریننگ، ’آپ ٹام کو نہیں روک سکتے‘

Next Post

بچوں کا پراسرار یرقان 11 ملکوں تک پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
بچوں کا پراسرار یرقان 11 ملکوں تک پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت

بچوں کا پراسرار یرقان 11 ملکوں تک پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan