نیویارک،25مئی:
انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو پٹرول مہنگا کیے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قرض کی قسط دینے سے انکار سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے قرض کی بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کرلیا تھا، تاہم مالیاتی ادارے نے اب قسط اجرا ، پروگرام دورانیہ بڑھانا بھی پٹرول کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں پٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے، پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔(یواین آئی)