• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

تائیوان: 25 سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 700 زخمی

Online Editor by Online Editor
2024-04-03
in عالمی خبریں
A A
تائیوان: 25 سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 700 زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں 25 سالہ ملکی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، درجنوں عمارتیں زمین بوس ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھیں، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے آیا، امریکی جیولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ تائیوان میں آج صبح 7.4 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، جبکہ گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زبردست زلزلے کے بعد تائیوان اور جاپان سمیت فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئیں۔تائیوان میں حکام نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے ’ساحلی علاقوں میں لوگوں کو چوکس رہنے اور سخت احتیاط برتنے اور لہروں میں اچانک اضافے سے پیدا ہونے والے خطرات کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔‘ابتدائی طور پر زلزلے کے جھٹکے پورے تائیوان میں محسوس کیے گئے، بعدازاں کم از کم 58 آفٹر شاکس آئے اور ان میں سے دو کی شدت 6 سے زیادہ تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، تائیوان حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 711 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ 77 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔زلزلے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ متعدد عمارتیں ایک جانب جھک گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ 1999 کے زلزلے کے بعد 25 سالوں میں سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ ہے، زلزلےکے بعد شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔یاد رہے کہ ستمبر 1999 میں تائیوان میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں جزیرے کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت میں لگ بھگ 2 ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈکی 72ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

عالیہ بھٹ کو کنگنا رناوت نے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا: رندیپ ہُودا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
عالیہ بھٹ کو کنگنا رناوت نے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا: رندیپ ہُودا

عالیہ بھٹ کو کنگنا رناوت نے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا: رندیپ ہُودا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan