• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

مسنون نکاح

Online Editor by Online Editor
2024-10-04
in کالم
A A
اسلام میں نکاح کی اہمیت و ضرورت
FacebookTwitterWhatsappEmail

شریعتِ مطہرہ نے دُنیائے انسانیت پر بڑا احسان کیا ہے‘ پیغمبراسلامؐ نے پُرامن زندگی گزارنے کیلئے ایک نہایت مہذب معاشرہ کو وجود بخشا۔ اللہ کے اور بندوں کے حقوق کی تفصیل اور تمام طریقے بتلائے جن پر چل کر شب وروز کا ایک ایک لمحہ عافیت کے ساتھ گزارا جاسکتا ہے۔ مولانا خلیل احمد ندوی نظامی‘ سابق ماہرکتبات‘ عربی وفارسی‘ ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمس‘ چیئرمین صمدانی گروپ آف ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوشنس‘ سنٹرNCPUL، فانوسِ آگہی (کل ہند سطح پر اسکولس؍ کالجس لیول پر تاریخِ اسلام وثقافتِ اسلامیہ سے واقف کرانے کے متعلق مہم) حیدرآباد نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت ملکی سطح پر جاری ’’مسنون نکاح مہم‘‘ کو اصلاحِ معاشرہ کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمان کی مضبوطی کے ساتھ اعمال واخلاق کی دُرستگی پر دینِ اسلام نے خاص توجہ مبذول کروائی ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں موجود بے راہ رویوں اور پیچیدگیوں کے تدارک اور معاشرہ میں پائی جانے والی سنگین برائیوں کے سدباب کیلئے اہلِ فکرونظر‘ ذمہ دارانِ قوم‘ فنِ تقریر وتحریر سے وابستہ مصلحین اور دردمندحضرات انفرادی واجتماعی طورپر اپنی مخلصانہ کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں‘ تمام تر عملی اقدامات کے باوجود خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں ہوپارہے ہیں۔ اہم ترین فریضہ شادی بیاہ‘ بہت زیادہ غیرشرعی رسوم ورواج‘ جہیز کی لعنت اور بے بنیاد روایات کی لپیٹ میں ہے۔ اللہ کے رسولؐ نے کتنے مشفقانہ انداز میں نکاح کو اپنی ذات مبارکہؐ کی طرف منسوب کرتے ہوئے نکاح میری سنت ہے فرمایا۔ یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ آپؐ کے بتلائے ہوئے مسنون طریقہ کے مطابق عمل کرنے پرہی یہ مبارک سنت نکاح پایۂ تکمیل کو پہنچے گی۔ دینِ اسلام کا یہ حُسن ہے کہ اُس نے جس عمل کو سنت کا درجہ دیا اُس کی ادائیگی کا مسنون طریقہ بھی بتلایا۔ ہرگز ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی عمل سنت ہو اور اس کو انسان اپنی مرضی اور اپنے من چاہے طریقہ کے مطابق انجام دیں تو ایسا عمل اللہ ورسولؐ کے نزدیک مقبول نہیں۔ جب نکاح کو آپؐ نے اپنی ذاتِ اطہرؐ کی طرف منسوب فرمایا تو اس مہتم بالشان سنت کی تکمیل کوئی اپنی خودکی ذاتی مرضی ومنشاء کے مطابق کیسے کرسکتا ہے!۔
باہمی انتشار اور اختلاف ومشکلات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہرعمل کے مرتبہ کا تعین‘ فرض‘ واجب‘ سنت‘ نفل ومستحب کی شکل میں کرتے ہوئے اُن کی ادائیگی کی جانب نبیٔ رحمتؐ نے مکمل رہنمائی کے ذریعہ اُمت پر بڑا احسان فرمایا ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود مسلمانوں کی جانب سے شادی جیسے مواقع پر اللہ اور اس کے رسولؐ کے مسنون طریقہ کو اوّلین ترجیح دے کر اپنانے کے بجائے اپنی اور متعلقین کی خوشنودی کو فوقیت دی جارہی ہے۔ رشتۂ اِزدواج کے متعلق بات چیت کی پہلی نشست سے شروع ہونے والے رسوم ورواج کا تسلسل‘ عقد کے دوران اور اس کے بعدبھی مقررہ مدت تک مختلف روایتی تقاریب کے نام سے طرفین کے درمیان جاری رہتا ہے۔ مسنون نکاح میں ایجاب وقبول کیلئے محفل کے انعقاد کا لزوم نہیں‘ سیاہ نامہ میں جن کی دستخط ہوتی ہے ان کی موجودگی پر اکتفاء کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے موجودہ معاشرہ میں یہ رواج چل پڑا ہے کہ نکاح سے متعلق تقاریب میں رشتہ داروں ودوست احباب کی ان سے جڑے رشتے‘ مرتبے اور تعلق کی بنیادپر شرکت اور ان کا شایان شان استقبال لازمی سمجھا جاتا ہے، جبکہ سیرت پاک کی روشنی میں یہ بات ملتی ہے کہ بعض حضراتِ صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے بابرکت ومسعود نکاح میں آنحضرتؐ کی شرکت نہیں ہوتی، اور بعض اوقات ظاہری رکھ رکھاؤ کو دیکھ کر آپؐ صحابیؓ سے دریافت فرماتے کہ کیا نکاح کیا ہے؟ مثبت میں جواب ملتا‘ جس پر آپؐ اپنی خوشی کا اظہار فرماتے، آپؐ کی شرکت کے بغیر نکاح کا عمل آپؐ کی عین منشاء کے مطابق بحسن وخوبی انجام پاتا۔ سنت کی روشنی میں وہ نکاح زیادہ برکت والا ہے جس میں تکلیف وپریشانی کم ہو اور فضول خرچی ونام ونمود سے بچاجائے۔ شریعت کے بتلائے ہوئے طریقہ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے غریب ونادار گھرانوں کی لڑکیاں نہایت صبرآزما دورسے گزررہی ہیں‘ یہاں تک کہ خودکشی کابھی شکار ہورہی ہیں‘ جبکہ نکاح کو اسلام نے نہایت آسان بنادیا، سادگی سے پورا کرنے کی تاکید کی، آپؐ نے صاف فرمادیا کہ اگرتم واقعی نکاح کے ذریعہ ملنے والی نعمتوں سے بہرہ ور ہونا چاہتے ہوتو نکاح کو سادگی کے ساتھ انجام دو‘ رحمتِ الٰہی کا سایہ تم پر ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔ نکاح‘ دراصل زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہدوپیمان ہے، اس کو خوشگوار رکھنے میں طرفین کا کمال اور شرافت کا راز پوشیدہ ہے‘ اس لیئے اسلام نے تاکید کی کہ زوجین آپس میں نرمی‘ اکرام اور بہترین سلوک کا مظاہرہ کریں۔ نکاح کا اوّلین مرحلہ رشتہ کی تلاش ہوتا ہے جس کے متعلق اسلامی تعلیمات میں تاکید کی گئی ہے کہ نیک اور شریف لڑکے کا رشتہ آجائے جو اپنی زوجہ کی کفالت کی اہلیت رکھتاہو تو محض اس کی مالی کمزوری کی وجہ سے انکار مت کرو اور لڑکی سے متعلق یہ حکم ہے کہ اُس کی دینداری کو ترجیح دو۔ مہرکی بروقت ادائیگی کی ترغیب دی گئی ہے۔ اعلانِ نکاح کے طورپر ولیمہ مسنون ہے، اس میں بھی تکلّفات‘ تفاخر واسراف سے منع کیا گیا ہے، اس میں رشتہ دار‘ دوست واحباب کے ساتھ غرباء ومساکین کی شرکت کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ نکاح سے جڑے ہوئے اُمور کے متعلق سادگی اختیار کرنے کو شریعت نے پسند کیا ہے، تاکہ زوجین ودونوں گھرانوں پر اُس کے اچھے اثرات مرتب ہوں؛ ورنہ ذہنی سکون‘ قلبی اطمنان اور سماجی وقار واعتماد کے حصول کیلئے انجام پائے جانے والے نکاح کے معاملے میں جب شریعت وسنت کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے‘ صرف ذاتی مرضیات اور خواہشات کو پیشِ نظر رکھا جاتا ہے تو ایسی شکل وصورت میں باہمی محبت والفت کے بجائے نفرت وتناؤ اور کئی ایک مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپؐ کے بتلائے گئے مسنون طریقۂ نکاح کے ذریعہ جو رشتہ وجود میں آتا ہے وہ نہایت مقدس وپاکیزہ ہوتا ہے، اس لیے حتی المقدور یہ کوشش ہونی چاہئے کہ نکاح کا عمل سنت طریقے پر پایۂ تکمیل کو پہنچے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بچوں پر والدین کے دباؤ کے اثرات

Next Post

بیسویں صدی عیسوی کے تین اجتہادی کارنامے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
مسلمانوں کے زوال کا سفر

بیسویں صدی عیسوی کے تین اجتہادی کارنامے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan