• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home صحت و سائنس

چربیلے جگر کا علاج

Online Editor by Online Editor
2022-10-06
in صحت و سائنس
A A
چربیلے جگر کا علاج
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:پروفیسر ڈاکٹر ضیغم عباس
دنیا بھر میں سوزش جگر ب اور ج (ہیپاٹائٹس بی اور سی) پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،لیکن چربیلے جگر (فیٹی لیور) کے علاج کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرہی ہے،حالانکہ اس وقت دنیا بھر کے علاوہ پاکستان میں بھی جگر کے عوارض میں چربیلے جگر کا مرض سرِفہرست ہے۔زیادہ تر افراد جن کے پیٹ بڑھے ہوئے ہیں،ذیابیطس میں مبتلا ہوں یا ذیابیطس کی حدِ فاصل (بارڈر لائن) پر ہوں،وہ چربیلے جگر کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
دراصل ہمارے ملک میں انسولن مزاحمت کی وجہ سے چربیلے جگر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔زیادہ تر مریضوں میں جب انسولن مزاحمت بڑھ جاتی تو اسٹیٹو ہیپاٹائٹس (Steatohepatitis) کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔
جگر اس حد تک متورم ہو جاتا ہے کہ ورم جگر (Cirrhosis) کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور ورم جگر کے نتیجے میں خون کی اُلٹیوں،پیٹ میں پانی جمع ہونے اور جگر کے سرطان کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
چربیلے جگر کے زیادہ تر مریض جگر کی خرابی کے عمل سے دوچار نہیں ہوتے،البتہ ورم جگر کے نتیجے میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اس مرض سے محفوظ رہنے کے لئے طرزِ زندگی میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔اس طرح جو مریض ذیابیطس میں مبتلا ہوں،وہ اپنے مرض کا باقاعدگی سے علاج کروائیں،تاکہ چربیلے جگر جیسے مرض کے امکانات ختم ہو سکیں۔
چونکہ جگر کے مختلف امراض دیکھنے میں آتے ہیں تو اس طرح علاج کے طریقِ کار بھی الگ الگ ہیں۔
جیسا کہ وائرس سے پھیلنے والے سوزشِ جگر (وائرل ہیپاٹائٹس) کے علاج کے لئے موٴثر ترین ادویہ بھی دستیاب ہیں تو بعض وائرسوں سے بچاؤ کی ویکسینز بھی موجود ہیں۔اگرچہ چربیلے جگر میں جگر خرابی کے عمل سے دوچار ہو جائے تو اس کے لئے تاحال کوئی موٴثر طریق علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا ہے،البتہ بعض ادویہ کھانے اور طرز زندگی میں مثبت تبدیلی کے ذریعے چربیلے جگر کی بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
خون کی اُلٹی روکنے کے لئے انڈوسکوپی (Endoscopy) موٴثر ہے۔اس طرح جگر کے سرطان کے علاج کے لئے بھی کئی جدید طریقہ ہائے علاج متعارف کروائے گئے ہیں۔پھر جگر کی پیوندکاری (لیور ٹرانس پلاٹ) بھی ایک موٴثر طریقِ علاج ہے ۔
اگر آپ خود میں یا اپنے گھر کے کسی فرد میں کوئی غیر معمولی علامات محسوس کریں تو معالج کے مشورے سے فوراً سوزشِ جگر کا ٹیسٹ کرائیں۔
اگر خدانخواستہ رپورٹ مثبت ہو تو فوری طور پر علاج شروع کر دیں۔سوزشِ جگر کی ویکسین عمر کے کسی بھی حصے میں لگوائی جا سکتی ہے،لہٰذا وہ لازماً لگوائیں۔طرز زندگی مثبت اور سادہ اختیار کریں۔کسی بھی قسم کا ٹیکا (انجکشن) لگوانے کی صورت میں یہ تسلی کر لیں کہ سرنج بالکل نئی ہو۔شیو یا حجامت بنواتے وقت ہمیشہ نئے بلیڈ کے استعمال پر زور دیں

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آہ!ہمنت کمار لویا

Next Post

جیا بچن ابھیشیک کے ساتھ پہنچیں بھوپال، کالی باڑی میں کی پوجا ارچنا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

کشمیر۔ قومی کردار میں گراوٹ کیوں ؟

بچوں پر والدین کے دباؤ کے اثرات

2024-10-03
گردن میں سوجن: کیا کریں؟

گردن میں سوجن: کیا کریں؟

2024-08-01
انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

2024-07-16
سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

2024-06-13
بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

2024-06-06
پھل اور سبزیاں کھانے سے  صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

پھل اور سبزیاں کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

2024-06-06
گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

2024-05-24
جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

2024-05-23
Next Post
جیا بچن ابھیشیک کے ساتھ پہنچیں بھوپال، کالی باڑی میں کی پوجا ارچنا

جیا بچن ابھیشیک کے ساتھ پہنچیں بھوپال، کالی باڑی میں کی پوجا ارچنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan