• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

اقبال کے تناظر میں کچھ تلخ حقیقتوں پر لب کشائی

Online Editor by Online Editor
2022-11-10
in رائے
A A
فلسفہ حیات اقبال کی نظر میں
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:این اے مومن
اقبال ڈے ،اصل میں نام نہاد اقبال شناسوں کا دن ہوتاھے جو ہمارے مولویوں کی طرح ہر کوئی صحیح اور غلط بات اقبال سے منسوب کرتے ہوئے اپنا روزگار کماتےھیں۔ ہمارے اقبال ڈیپارٹمنٹ (اقبالیات )کے اساتذہ آج مضامین نویسی اور ‘مقالات’ نویسی کا خصوصی اہتمام کرتے ہوئے اخبارات و رسائل میں کسی چرائے گئے مواد کی اپنے نام کیساتھ خوب تشہیر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اس طرح اقبال حکیم الامت، شاعر مشرق اور مسلمانوں کے ملی ترجمان پر تقریروں اور تحریروں کا ڈھیر لگتاھے۔
اقبال کو نئے انداز اور تنقیدی زاویہ سے چند ہی لوگوں نے جائزہ لینے کا جرت کیاہوا ھے ۔ اقبال بڑے شاعر اور گریٹ فلسفی پھر بھی رہتے ھیں جب ہم ان کی ناکام رومانوی زندگی اور عشق بھرے ایامِ جوانی دیکھتے ھیں ۔ عطیہ فیضی وغیرہ کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتاھے کہ اقبال کے اندر ھمارے جیسے جذبات پنپ رہے تھے اور وہ بھی انسانوں جیسی کوتاہیاں رکھتے تھے۔ اقبال کے اندر ارتقاء ہی نہیں بلکہ اس کی زندگی میں کھلا تضاد بھی پایا جاتاتھا اور یہ تضاد بحیثیت انسان اور تھنکر اس کے قد کو کاٹتا نہیں بلکہ فرشتوں سے الگ انسان والی صورت میں متعارف کراتا ھے ۔ اقبال جس مغرب کی مٹی پلید کرتے ہیں اسی مغرب کے افکار اور علم و ادب نے اقبال کو ڈاکٹر اقبال اور شاعر مشرق بنادیا۔ اقبال نے بہت سے انگریزی شاعروں کے کلام کا اردو ورژن پیش کیاھے۔ اس کی شاعری میں فارسی شعراء اور مغربی ادباء کے خیالات کا مرکب ھی نہیں بلکہ کبھی کبھار کلام کی نقل بھی پائی جاتی ھے۔ اقبال نے اگر شاعری کو چھوڑ کر صرف نثر لکھا ھوتا تو آج اس کا ڈے کوئی مسلمان نہیں مناتا۔ سارے مسلمان اس پر لعن و طعن کرتے اور سرسید احمد خان سے بھی بدتر اس کی حالت ہوجاتی۔ ایسا کیوں ؟ جواب اس کے نثری سٹائل اور افکار میں پہچانا جاسکتاھے۔
مجھے اقبال کی بڑھائی اور بزرگی صرف اس کے عشق رسول صلعم اور والہانہ عقیدت میں نظر آتی ھے اسی گلاب کو چھونے سے اس کی خوشبو چہارسو پھیل گئی ورنہ اقبال بحیثیت مفکر یا حکیم کوئی خاص اور نئی بات نہیں کہہ چکے تھے ۔ مغرب اور مشرق کے فلاسفر اور مفکر ، شاعر اور عالم وہ سب کچھ پہلے ہی کہہ چکے تھے جو اقبال اپنے زمانے میں ہندوستانیوں کے گوش گزار کررہے تھے۔ مسلمانوں کو سیاسی ٹکراؤ اور عسکریت کی انتہا پسندانہ فکر کی طرف جہاں ہمارے کلاسیکل علماء کی غلط تشریحات نے دھکیل دیا وہاں اقبال کی شاعری کے منفی اور سیاسی اثرات نے بھی اس امت کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ھے۔ اقبال کی بڑی خواہش اور چاہت تھی کہ ایک اکیڈمی اور سائینسی ادارہ قائم کیاجائے اور تحقیق و اصلاح کا بڑا پروجیکٹ چالو کیاجائے مگر یہ سب شاعری اور شہرت کے تلے دب کر صرف ایک خواب ھی رہا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سرکار زعفران پر مہربان سیب پرعتاب

Next Post

شستاً،گفتاً،برخاستاً…’’آؤ چلیں گاؤں کی اور‘‘پروگرام

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام اِختتام پذیر :35 محکموں نے حصہ اور 101 ڈیلیور ایبلز کی کوشش کی گئی

شستاً،گفتاً،برخاستاً...’’آؤ چلیں گاؤں کی اور‘‘پروگرام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan