• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

ٹینگہ پورہ کا دلدوز سڑک حادثہ۔۔نابالغ بچوں کی ڈراءیونگ

Online Editor by Online Editor
2024-11-16
in کالم
A A
ٹینگہ پورہ کا دلدوز سڑک حادثہ۔۔نابالغ بچوں کی ڈراءیونگ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جہاں زیب بٹ

جمعہ کو سرینگر کے ٹینگہ پورہ بایی پاس پر ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک تھار گاڑی ٹپر کے ساتھ جاٹکرا یی اور اس کے ساتھ ہی گاڑی الٹ گیی جس کے نتیجے میں موقعہ پر ہی دو کمسن لڑکے جان گنوا بیٹھے جبکہ دو اور شدید طور پر زخمی ہوگیے ۔
مر نے والوں کی شناخت لال بازار کے حماد شوکت وانی اور لیز بل اننت ناگ کے رہنے والے عظیم آصف صوفی کے طور پر ہویی ہے جب کہ دو زخمی لڑکوں میں لال بازار کے عیسیٰ طارق اور بچھ پورہ سرینگر کے ریان شیخ شامل ہیں ۔
جموں کشمیر میں سڑک حادثات کا شمار نہیں ۔آے دن کو یی نہ کویی گھر اجڑتا ہے کسی نہ کسی کی جان چلی جاتی ہے۔ٹریفک حادثات میں تشویش ناک تواتر ہے ۔ایک اندازے کے مطابق یہاں نجی گاڑیوں کی تعداد اسی لاکھ کا ہندسہ پار کرچکی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔2024 میں تین ہزار جان لیوا سڑک حادثات واقع ہو یے ہیں ۔ٹریفک حادثات کی کہانی کا بھیانک پہلو یہ ہے کہ اس کے زیادہ تر کردار نابالغ بچے ہیں اور وہی موت سے کھیل رہے ہیں ۔ٹیںنگہ پورہ بایی پاس سانحہ بھی نابالغ بچوں کے ساتھ پیش آیا جو سرکاری رپورٹ کے مطابق ایک ہی سکول کے طلاب تھے ۔ وہ تھا ر گاڑی میں سوار تھے اور موج مستی کے ساتھ ڈراءیونگ کا نتیجہ یہ نکلا کہ دو معصوم بچے موقعہ واردات پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔اس حاد ثے کی دو وجوہات بن گییں ۔اول نابالغ بچوں کے ہاتھ میں گاڑی تھی دوم وہ بچگانہ لاپرواہی میں ہوا کی رفتار پر گاڑی چلا رہے تھے۔
ٹینگہ پورہ حادثہ نے جہاں پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا وہیں والدین پر انگشت نمایی ہورہی ہیں اور انکی غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کو اجاگر کیا جارہا ہے۔مجرم وہ باپ وہ ماں ہے جو خود قانونی بندشوں کا احسا س رکھتے ہیں اور نہ بچوں کو آداب فرزندی سکھلانے اور قانون کا رعب اور احترام دل میں ڈالنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں ۔کم عمری اور کم سنی کے مرحلہ پر
بچہ مدہو ش گھوڑے کی مانند ہو تا ہے جس کی ناک میں نکیل ڈالنے کی از حد ضرورت ہو تی ہے زمانہ
بلوغت انتہایی نازک مرحلہ ہے ۔ہارمونز کے اثر تلے ذہنی
تلاطم پید ا ہو تا ہے ۔انا،سرکشی اور جارحانہ عناصر جنم لیتے ہیں اور شخصیت میں نمایاں ہو تے ہیں ۔ہوا میں اڑنے ، اچھے برے خوابوں کے پیچھے بھاگنے اور اپنی قوت یا صلاحیت سے دوسروں کو مرعوب کر نے کی دھن سوار ہو جاتی ہے ۔اس مرحلے پر جب
بچے کے ہاتھ میں اسٹیرنگ آجاتی ہے تو گو یا غرور کی نفسیات کی تسکین کا موقعہ اور میدان اس کو کھلتا نظر آتا ہے۔ وہ بڑا یی کے احساس میں جینے لگتا ہے اور اس کے اظہار کی ایک صورت کے طور پر جارحانہ ڈراءیونگ کے مزے لیتا ہے۔ اسے نہ صبر کا مفہوم معلوم ہو تا ہے نہ زندگی کی پرواہ اور نہ زندگی کے خاردار ریگستان میں احتیاط و عاجزی کی اہمیت کا الف ب معلوم ہو تا ہے۔ ۔یہی وجہ کہ اس مر حلے پر بچہ والدین کا غلام ہو نا چاہیے ۔والدین بھی اتنے بلند نگاہ اور مثالی کردار کے حامل ہوں کہ بچہ ان سے آداب زندگی سیکھ کر افراط وتفریط کی راہوں کی نزر ہو نے سے بچ سکے ۔
۔ بچوں کو جس چیز نے برباد کردیا اورجس سے ان کا مزاج بگڑ گیا وہ حد سے ذیادہ لارڈ پیا ر ہے ۔ بچوں کی تربیت کے لیے والدین کی محبت ،نرمی اور شایستگی کی جتنی ضرورت ہے اسی قدر شخصیت سازی کے لیے روک ٹوک اور توازن اور ترازو قایم رکھنا از حد ضروری ہے۔بچوں کی شخصیت سازی میں جو پیچیدگیاں پیدا ہو گییں اور عادات واطوار میں جو بگاڑ دیکھنے کو مل رہا ہے اس کے اولین ذمہ دار والدین ہیں جو نابالغ بچوں کے ہاتھو ں اغوا ہو گیے اور سیل فون ،سکو ٹر اور گاڑی تک شاہانہ مزاج کی حامل کسی بھی خواہش کو رد کرنے کی جرت نہیں کرتے ہیں۔وہ اخلاقی تعلیم مر گیی ہےجس میں بچوں کو حکم تھاکہ ماں باپ کو اف تک نہ کہو،ان کو نہ جھڑ کو ،ان کے ساتھ نرمی اختیار کرو ان کے سامنے بازو جھکا کر رکھو ۔عملا اس کے الٹے مکلف والدین ہو گیے ہیں جو بچوں کے آگے عاجز ہیں بے بس ہیں اف نہیں کرسکتے اور ان کی شاہانہ ڈیمانڈ کا نا نہیں کر سکتے۔
نابالغ بچوں کی ڈراءیونگ قانوناً جرم ہے لایق سز ا ہے لیکن یہ وبا قابو کرے تو کون ؟ والدین نے بچوں کے آگے غیر مشروط سرینڈر کیا ہے ۔اساتذہ مایوس ہیں اور ٹریفک پولیس بہانہ سازی کر تا ہے یا فرایض سے پہلو تہی ۔لیکن مسلہ اتنا گھمبیر ہے کہ اس کو نظر انداذ نہیں کیا جاسکتا ۔مسلے سے جڑے تین فریقین والدین ،اساتذہ اور ٹریفک پولیس کو فرض شناسی سے پہلو تہی کا رویہ ترک کرنا ہو گااور نابالغ بچوں کے ہاتھ سے اسٹیر نگ واپس لینے کے لیے انقلابی قدم اٹھا نا ہو گا تاکہ بن کھلے پھول مرجھا نے سے بچ سکیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عمر عبداللہ کی دہلی میں سرگرمیاں

Next Post

شکریہ جسٹس چندرا چوڈ ! ایوانِ عدل کی شمع ِفروزاں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
سپریم کورٹ میں 4 اپریل سے مکمل طور پر’فزیکل‘ سماعت

شکریہ جسٹس چندرا چوڈ ! ایوانِ عدل کی شمع ِفروزاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan