• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

سرینگر عید گاہ کی مذہبی حیثیت

Online Editor by Online Editor
2022-09-09
in جمعہ ایڈیشن, رائے, کالم, مضامین
A A
سرینگر عید گاہ کی مذہبی حیثیت
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:ڈاکٹر جی ایم بٹ

وقف بورڈ کی چیر پرسن نے اعلان کیا کہ عید گاہ سرینگر کا مذہبی تقدس بحال کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ میدان کو کسی بھی طور پامال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عید گاہ کل بھی ایک مقدس مقام تھا اور آج بھی اس کی یہی حیثیت ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید گاہ کی ہڑپ کی گئی اراضی کو واپس لے کر اسے نوجوانوں کے کھیلنے کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔ عید گاہ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وقف بورڈ کی چیر پرسن نے یقین دلایا کہ اس مقصد سے بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ ان کا یہ بیاں اس وقت سامنے آیا جب کئی آستانوں پر نذر و نیاز جمع کرنے والے روایتی ملائوں کو ان کی مخصوص جگہوں سے ہٹاکر ایسا کرنے سے روکا گیا ۔ اس کے ردعمل میں سرکار پر سخت تنقید کی گئی ۔ تاہم اس فیصلے پر ڈٹے رہنے کے بعد وقف بورڈ نے اپنا فیصلہ بدلنے سے انکار کیا ۔ اس کو ایک غیر قانونی کاروبارقرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عوام بورڈ کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ۔ اسے ایک عوام دوست فیصلہ قرار دیتے ہوئے واپس لینے سے انکار کیا گیا ۔ یاد رہے کہ وقف بورڈ نے کچھ ہفتے پہلے کشمیر کی معروف درگاہوں سے چندہ جمع کرنے والوں کو ان کی جگہوں سے بے دخل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وقف بورڈ کے علاوہ کسی کو بھی چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ سیاسی حلقوں نے اسے مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ لیکن انتظامیہ نے فیصلے وک حق بجانب قرار دیتے ہوئے واپس لینے سے انکار کیا ۔ اب تازہ ترین اعلان سرینگر کے عیدگاہ کے حوالے سے کیا گیا ۔ عیدگاہ اراضی کو بحال کرنے کا جو فیصلہ لیا گیا ہے اس سے بہت سی ناجائز تجاوزات کے گرائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ اندازہ ہے کہ اس کاروائی سے آس پاس کی بستی متاثر ہوگی اور کئی گھرانوں کے یہاں سے بے دخل ہونے کا خدشہ ہے ۔ دیکھنا ہے کہ انتظامیہ اس کاروائی کو کب اور کیسے عمل میں لائے گی ۔

عید گاہ کی بحالی کشمیر تاریخ کا ایک پرانا مسئلہ ہے ۔ ڈوگرہ دور میں بھی اس حوالے سے یہاں تحریک چلائی گئی ۔ اس تحریک کی قیادت پریم ناتھ بزاز کررہے تھے ۔ بزاز نے اس غرض سے کئی وفود کے سامنے مسلمانوں کے تحفظات بیان کئے ۔ بلکہ دہلی اور برطانیہ سے آنے والی وفود کے سامنے میمورنڈم پیش کئے ۔ ان کی اس کوشش کو بے جا قرار دیتے ہوئے ان کی اپنی پنڈت برادری نے بزاز کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے تعاون کرنے سے انکار کیا ۔ بلکہ انہیں اس کے ردعمل میں سخت مخالفت کا سامنا رہا ۔ یہاں تک کہ انہیں پاکستان کا ایجنٹ بھی قرار دیا گیا ۔ تاہم وہ عید گاہ کے تحفظ میں کسی حد تک کامیاب رہے ۔ اس زمانے میں عید گاہ کو ایک چراگاہ کے طور استعمال کیا جانے لگا تھا ۔ حکومت نے طویل عرصے کے لئے یہاں عید کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی ۔ اس کے نتیجے میں اس کی مذہبی شناخت ختم ہوکر محض ایک چراگاہ اور کھیل کے میدان کے طور رہ گئی تھی ۔ آج بھی صورتحال یہ ہے کہ عید گاہ کو ایک بازار اور منشیات کے عادی افراد کی پناہ گاہ کے طور سمجھا جاتا ہے ۔ کئی حلقے چاہتے ہیں کہ اس کی حفاطت کو یقینی بناکر اسے محفوظ کیا جائے ۔ پچھلی نصف صدی کے دوران اس کے تحفظ کے کئے منصوبے بنائے گئے ۔ اس کی حد بندی کی گئی اور کئی سمت سے دیوار بندی بھی کی گئی ۔ اس کے باوجود اس کے مذہبی تقدس کو بحال کرنے کی کوئی سنجیدہ کو شش نہیں کی گئی ۔ اسے سیاسی رقابت اور لڑائی جگڑوں کا میدان بنایا گیا ۔ اس دوران بیشتر لوگوں نے یہاں عید کی نماز کے لئے آنا بھی چھوڑ دیا ۔ لوگ اب اپنے گھروں کے آس پاس نماز پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ عید گاہ کا وسیع میدان اصل میں امیر کبیر میر سید علی ہمدانی ؒ نے خرید کر مسلمانوں کے لئے وقف کیا ہے ۔ بعد میں بہت سے لوگوں نے یہاں ناجائز تعمیرات کھڑا کرکے اس کے کچھ حصے کو ہڑپ کرلیا ۔ کئی بار اصل اراضی کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ لیکن اس مطالبے کو خاطر میں نہیں لایا گیا ۔ اب مسلم وقف بورڈ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ عید گاہ کی مذہبی شناخت کو بحال کیا جائے گا ۔ یہ ایک احسن اقدام ہے جس کی سراہانا کی جارہی ہے ۔ یقینی طور اس فیصلے سے کئی لوگوں پر منفی اثر پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ تاہم یہ بات مسترد نہیں کی جاسکتی کہ عید گاہ اور اس طرح کے دوسرے مقامات کو بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ سرکار چاہتی ہے کہ کشمیر میں مذہبی سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جائے ۔ ایسی کوششیں دنیا کے بہت سے حصوں میں کی جارہی ہیں ۔ کشمیر اس حوالے سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے ۔ یہاں کے کئی درجن مذہبی مقامات کو سیاحتی مرک کے طور استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔ عید گا ہ کو اس زاویہ سے دیکھا جائے تو فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جُمود اور صحبتِ صالح

Next Post

فلسفہ حیات اقبال کی نظر میں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
فلسفہ حیات اقبال کی نظر میں

فلسفہ حیات اقبال کی نظر میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan