• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

مسئلہ کشمیر ۔ چند سوالات!

Online Editor by Online Editor
2022-09-17
in رائے, کالم
A A
مسئلہ کشمیر ۔ چند سوالات!
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر : محمد انیس
پچھلے تیس سالوں سے کشمیری مسلمان بالخصوص اور ہندوستانی مسلمان بالعموم بیک فٹ پر ہیں۔ اس کی اہم وجوہ میں مسئلہ کشمیر اور اس سے جڑے حالات بھی ہیں ۔ جنگ کشمیر کے حوالے سے بعض سوالات بھی سامنے آتے ہیں جن پر ازسرنو غور کر کے ہم کسی مثبت اور قابل حل نتیجہ پر پہنچ سکتے ہیں۔ امید ہے متعلقہ ارباب حل و عقد سوالات پر غور فرمائیں گے ۔
سوال نمبر ۱۔ کیا کسی زاویہ نگاہ سے یہ ممکن لگتا ہے کہ حکومت ہند کشمیری جنگجوؤں کے دباؤ میں آکر کشمیر کو پاکستان کے حوالے کر دیگی کہ جس سے وہ تین جنگیں لڑ چکی ہے۔ کیا پچھلے تیس سالوں میں کشمیری جنگجو کبھی اس پوزیشن میں رہے ہیں کہ وہ حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں ۔ اگر نہیں، تو اس بے فائدہ جنگ کا کیا جواز ہے ؟
نمبر۲۔ کیا ہندوستان کے کسی وزیر اعظم کو فی الواقعہ اتنا اختیار ھوتا ہے کہ وہ رائے عامہ کے خلاف جاکر کشمیر کو پاکستان کے حوالے کردے۔ کیا چاہ کر بھی ہندوستان کا کوئی وزیراعظم ایسی جسارت کرسکتا ہے ۔
نمبر۳۔۔اگر جنگجوؤں کے کسی لیڈر کو ہندوستان کا وزیر اعظم بنا دیا جائے تو کیا اس کیلئے یہ ممکن ہوگا کہ وہ کشمیر کو پاکستان کےسپرد کردیں ۔اگر ھاں تو کس طرح۔ اگر نہیں تو ہندوستان کے کسی وزیراعظم سے ایسی امید کیونکر کی جاتی ہے کہ وہ کشمیر کے پروانہ آزادی پر دستخط کردے ۔
نمبر۴۔کیا پاکستان یا کشمیری جنگجو یا اقوام متحدہ ہندوسان کو کشمیرچھوڑنے پر مجبور کر سکتاھے؟ اگر نہیں تو پھر کس امید پر یہ عسکریت کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔
نمبر۵۔ پاکستان اس معاملے کو لے کر برابر اقوام متحدہ کا رخ کرتا ہے جبکہ اسے معلوم ہے کہ اس معاملے کو فیصل کرنا اقوام متحدہ کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ اقوام متحدہ اگر استصواب رائے کا فیصلہ دے بھی دے’ تو بھی ہندوستان اسے مسترد کردیے گا۔ پھر ایسے فریب کاری اقدام کی کیا ضرورت ؟
نمبر ٦۔ جموں و کشمیر میں جموں اور لداخ بھی ہیں جو کہ غیر مسلم اکثریت والے خطے ہیں۔ پاکستان سے الحاق کی صورت میں ان خطوں کا کیا ھوگا ؟ آخر ہندوستان ان خطوں کو پاکستان کے حوالے کیوں کریگا ؟
نمبر۷ ۔ کشمیر میں پاکستان کی دلچسپی اخوت اسلامی کے تحت ہے یا اس کی کوئی سیاسی مقصد اس کے پیچھے کار فرما ہے ؟ یاد رہے’ پاکستان کے پڑوس میں چینی مسلمانوں کی حالت اس سے زیادہ ابتر ہے جس پر پاکستان کبھی لب کشائی نہیں کرتا ۔
نمبر۸۔ مسئلہ کشمیر میں پاکستان کی مداخلت مسئلہ کے حل کی صورت پیدا کرتی ہے یا مسئلے کو مذید پیچیدہ بناکر کشمیریوں کیلئے مرید مشکلات پیدا کرتی ہے ۔
نمبر۹۔ ہند میں کشمیریوں کو وہ سارے مذہبی حقوق حاصل ہیں جو دین اسلام میں مطلوب ہے پھر وہ اتنی قربانیوں کے بعد پاکستان سے الحاق کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔؟
١٠. اگر وہ الگ ہوکر اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں تو کشمیریوں کے پاس تو پہلے سے ایک کشمیر ‘آزاد کشمیر’ کے نام سے ہے۔ وہاں وہ اسلامی حکومت کیوں نہیں قائم کرتے ؟
نمر ١١۔ ایک سیاسی مقصد ( علحدگی) کو حاصل کرنے کیلئے عسکریت کو جہاد کا نام کیوں دیا گیا ہے جبکہ جہاد خالص طور پر معرکہ حق و باطل کا نام ہے ۔ کار دعوت یا کار نبوت سے پہلے قتال کا کیا جواز ہے ؟ کیا یہ جہاد جیسے پاکیزہ عمل کا غلط استعمال نہیں ہے ؟
نمبر ١٢۔ اس لاحاصل ہدف کو لےکر اب تک تین لاکھ کشمیری جان سے گئے ہیں۔اتنی بڑی قربانی کس چیز کیلئے ؟ اتنی طویل مدت تک ہندوستان کے چھ لاکھ مسلح افواج سے بر سر جنگ رہنا اور اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلنا کیا اسے ایک غیر دانشمندانہ عمل ثابت نہیں کرتا؟
نمبر ١٣۔ ایک طویل مدت تک میلیٹنسی کی وجہ سے وادی کشمیر میں دعوت الی اللہ کی راہیں ہموار ہوئی ہیں یا مسدود۔ کیا ہندوستان میں کار دعوت انجام دینا کشمیریوں کی ذمہ داری نہیں تھی۔ کن بنیادوں پر کشمیریوں نے خیر امت اور امت وسط کے منصب کو بھلا کر جنگ کا راستہ اختیار کرنا بہتر سمجھا۔ وہ بنیادیں سیاسی تھے یا مذہبی ؟
نمبر ١٤ ۔ اگر حالات خراب ہو تو مسلمانوں کا کام صلح و آشتی کےذریعے معتدل حالات پیدا کرنا ہے جیساکہ کہ صلح حدیبیہ اور میثاق مدینہ کی مثالیں ہیں ۔ کشمیریوں نے الٹا اور مختلف راستہ کیوں اختیار کیا ؟ مزید یہ کہ دوسری قومیں جنگ کی آگ بھڑکائیں تو سورہ مائدہ آیت 46 کے مطابق مسلمانوں کا کام اسے ٹھنڈا کرنا ہے ۔ کشمیریوں نے اس کا الٹا کیوں کیا ؟
نمبر ١٥ ۔ مسئلہ کشمیر کا ممکنہ حل کیا ھے۔۔الف۔ آزادی ، ب۔ ‌ پاکستان کے ساتھ الحاق، ج۔ موجودہ status quo پر راضی ھوجانا، د ۔ ہندوستان سے ممکنہ مراعات لے کر قتال کو ختم کرنے کا اعلان کرنا۔
ظاہر ھے ان میں سے قابل عمل اوپشن تیسرا اور چوتھا ہی ہے ۔ کشمیریوں نے پہلا اور دوسرا اوپشن کیوں اختیار کیا ؟
١٦ ۔ عسکریت سے آخرکار کن طاقتوں کو فائدہ پہنچتا ہے، ہندو فرقہ پرستوں کو یا کشمیریوں کو ؟ کشمیر کے حالات سے ہندوستان کی کس سیاسی پارٹی کو غذا فراہم ہوتی ہے ؟
امید ہے مندرجہ بالا سوالات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے قابل عمل حل کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سیب صنعت زوال کی شکار

Next Post

وزیراعظم مودی نے ایم پی کو اپنی سالگرہ پر دیا تحفہ، کونو پارک میں چیتوں کو چھوڑا، تصویریں بھی لیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
وزیراعظم مودی نے ایم پی کو اپنی سالگرہ پر دیا تحفہ، کونو پارک میں چیتوں کو چھوڑا، تصویریں بھی لیں

وزیراعظم مودی نے ایم پی کو اپنی سالگرہ پر دیا تحفہ، کونو پارک میں چیتوں کو چھوڑا، تصویریں بھی لیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan