• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

کشمیر میں کمر ٹور مہنگائی

Online Editor by Online Editor
2024-04-02
in رائے
A A
رمضان المبارک کی آمد کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتیں ‏آسمان پر
FacebookTwitterWhatsappEmail

از:منظور الہٰی

ایک طرف سے ماہ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینے چل رہا ہے اور دوسری جانب سے وادی کشمیر کے بازاروں میں مہنگائی سے غریب عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے بازاروں میں چل رہی مہنگائی سے عام شہری کے لئے کیسی مصیبت سے کم نہیں ہے لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی کا جْن بوتل سے باہر آگیا ہے اور اس کو بند کرنے کے لیے کوئی بھی ہمت گوارا نہیں کر سکتا ماہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں مہنگائی کی مار سے عام شہری پر برْا عصر دکھ رہا ہے مہنگائی کا بے قابو جن غریبوں کو نگل رہا ٗ آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی، بھوک و افلاس اور انتہائی شدید قسم کے غذائی بحرانوں نے عالمی سطح پر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ دُنیا کے متعددممالک میں مہنگائی کے آسیب نے خوفناک صورتحال سے عوام کو دوچار کر دیا ہے۔ مہنگائی کی اس صورتحال نے دہشت ناک منہ کھول رکھا ہے۔ اس خوفناک صورتحال نے کشمیر کو بھی بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چند برسوں میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔وادی کشمیر میں روز مرہ کی اشیاء غریب کی دسترس سے بالا تر ہوتی جارہی ہیں۔ نہ صحت ٗ نہ تعلیم ٗ نہ رہائش آخر غریب کے لیے ہے کیا؟ مہنگائی کے باعث کئی لوگوں کی زندگیاں محدود ہو کر رہ گئے ہیں مہنگائی کی اس خوفناک اور دہشت ناک صورتحال کو دیکھ کر مستقبل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کشمیر اور یہاں کی عوام کس صورتحال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ ایک دو برسوں میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اس مہنگائی اور غذائی بحران نے کتنے افراد کے دلوں سے خوشیاں اور ہونٹوں سے مسکراہٹیں چھین رہی ہیں عالمی سطح پر مہنگائی کا بول بالا تو ہے لیکن اگر ہم کشمیر کی بات کریں تو ہمارے کشمیر میں خوردنی اشیا مثلاً سبزی، دالیں، گوشت اور دیگر اشیا کی قیمتیں ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ہیں مہنگائی کی سطح عروج پر ہے جو غریب عوام سے کوسوں دور ہے۔ کشمیر کے بازاروں میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے معاشرے کا کون سا ایسا طبقہ ہے جو اس کمر توڑ مہنگائی سے براہ راست متاثر نہ ہوا ہو۔ غریب اور مزدور طبقے کی تو بات ہی مت پوچھیے ان کے یہاں تو چولہا جلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ بھوک، افلاس، فاقہ کشی کا منظر، بھوک سے بلبلاتے بچے اس ناگفتہ صورتحال میں مزید پانی، گیس، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی عوام کی مشکلات و پریشانی میں اضافے کا باعث بنا ہوا ہے۔ مملکتِ خداداد کی عوام جس صورتحال سے دوچار ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے مہنگائی کے منہ زور طوفان نے کئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ پیپرز مہنگا ٗ کئی صنعتیں بند ٗ کچھ شدید مشکلات سے دوچار ٗ اسی باعث کئی افراد بے روزگار ہوئے ٗغریب دو وقت کی روڑی کے لیے پریشان ہے وادی کشمیر کی بازاروں میں معمولی سبزی میوہ پھلوں کی قیمتوں میں بہتاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے صارفین جو سبزیاں 30 روپے میں خریدتے تھے وہ آج 60 سے زیادہ روپے میں فروخت ہورہی ہے جب کہ گڑہم ٹماٹر راجمہ گاجر پیاز بندگوپی الو وغیرہ کی قیمتوں میں نصب درجہ اضافہ ہوا ہے اور یہی حال ہے باقی میوہ پھلوں کا نصف دام اصافے میں فروخت کیے جارہے ہیں گوشت اور مرغے کی تو بات ہی نہیں کرسکتے مہنگائی کے اس بے لگام گھوڑے سے جموں کشمیر کی شہرسرینگر سے لیکر شوپیاں ، پلوامہ ، ترال؛ کولگام ، پہلگام ، کوکرناگ، اوڑی ، ٹیٹوال، کرناہ، گریز بانڈی پورہ کے علاوہ وسطی کشمیر کے بڈگام، گاندربل اور دیگر علاقوں کے علاوہ سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں مہنگائی کے بازار گرما گرم ہیں ایسے میں اگر دیکھا جائے تو مہنگائی نے تشویش ناک صورتحال اختیار کر لی ہے اور سطح غریبی کے کے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے افراد مہنگائی سے کہیں نہ کہیں فاقہ کشی پر بھی مجبور ہو رہے ہیں خوردنی اشیاء کی قلت اور مہنگائی دن بدن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جس نے غریبوں کا خون تک نچوڑ لیا ہے۔ کشمیری معیشت کا اتار چڑھاؤ عدم استحکام کا شکار ہے جو اصل اور بنیادی مسئلہ ہے۔ پانی، گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ صرف مہنگائی بڑھنے کا ہی نہیں بلکہ گداگری اور غربت میں اضافے کا بھی دوسرا نام ہے۔ لوگ مہنگائی کے سبب پیٹ کاٹ کاٹ کر جینے پر مجبور ہیں۔ بیشتر گھرانے ایسے ہیں، جو ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی ترس رہے ہیں ان لوگوں کا کبھی خیال نہیں ہوتا جو پورا دن فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر مزدوری کی تلاش میں رہتے یا جو اعلیٰ تعلیم کے بوجود چار پانچ سو میں کام کرتے ہیں۔ایسے میں غریب کس حد تک جی سکے گا جو پورا دن محنت مشقت سے چار پانچ سو کما کر لاتا ہے اور شام کو اس کو ایک بھی اشیاء آنا مشکل ہے یہاں یہ سوچنے کی بات ہے کہ ایسا افراد کیسے زندگی گز بسر کرسکتا ہے اور کئی جگہوں پر تاجر حضرات اپنے من مانی اور مرضی کے مطابق چیزوں کو فروخت کر رہے ہیں جن کو پوچھنے کے لیے یہاں پر کوئی نظر نہیں آرہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ٹیم پچھلے کچھ عرصہ سے بازاروں میں نہیں دیکھنے کو ملی اور نہ ہی سبزی پھلوں کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی ریٹ لسٹ اجرا ہوئی ہے ہم امید کریں گے کہ ایل جی انتظامیہ اس مسئلے کو سنجیدہ لے کر وادی کے بازاروں کی طرف ٹیمیں روانہ کریں گے اور بازوں کی چیکنگ کر کے تاکہ کم از کم اشیاء خوردنی کی چیزیں مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوسکے اور غریب عوام کیسی حد تک راحت کی سانس لے سکے

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بدعنوانی کے خلاف مودی کی جنگ

Next Post

ہندوستان ہنر مند کارکنوں کی عالمی ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کو پر کرنےکیلئے تیار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
ہندوستان ہنر مند کارکنوں کی عالمی ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کو پر کرنےکیلئے تیار

ہندوستان ہنر مند کارکنوں کی عالمی ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کو پر کرنےکیلئے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan