• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم ادب نامہ

سرحدی گاوں ترکانجں بونیار

Online Editor by Online Editor
2024-06-16
in ادب نامہ, رائے
A A
سرحدی گاوں ترکانجں بونیار
FacebookTwitterWhatsappEmail

از:نذیر موم

بارہمولہ ضلع کے تین اطراف میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے تین ضلعے پڑتے ہیں ، ایک طرف نیلم ؛ دوسری طرف مظفر آباد اور تیسری طرف باغ / فارورڈ کہوٹہ
جس گاوں میں یہ تصویر لی گئی ہے اسکا نام ” ترکانجن” ہے ۔ اور اس گاوں میں بر صغیر ہند و پاک کے معروف شاعر ،ادیب اور صحافی جناب چراغ حسن حسرت پیدا ہوئے تھے جوعلامہ اقبال، ابوالکلام آزاد ، حفیظ جالندھری ، سعادت حسن منٹو اور اسکے وقت کے تمام ادیبوں ، شاعروں اور جید علما کے دوست اور ہمعصر تھے۔
اردو کےبہت سارے شہر آفاق قلمکار اسکو اپنا استاد مانتے تھے ۔ 1904میں پیدا ہونے والے 16مشہور کتابوں کے مصنف حسرت نے میٹرک پاس کرنے کے بعد غیر منقسم ہندوستان کا رخ کیا جہاں نثر ، نظم ، کالم نگاری اور صحافت کے میدان میں جھنڈے گاڑھے۔ چراغ صاحب نے فارسی اردو اور عربی کی ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی ، پونچھ میں میٹرک کیا اور لاہور سے بی، اے کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد ’زمیندار‘ ’انصاف‘ اور ’احسان‘ جیسے اہم اخبارات سے وابستہ ہوکر صحافیانہ سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران حسرت ’فوجی اخبار‘ کے مدیر بھی رہے۔ روزمانہ ’امروز‘ میں حسرت نے ’سند باد جہازی‘ کے نام سے مذاحیہ کالم لکھے جو اس وقت بہت مقبول ہوئے اور بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھے گئے۔ حسرت زندگی بھر اس قدر متنوع علمی اور تحقیقی کاموں میں لگے رہے کہ انہیں شاعری کے لئے کم وقت مل سکا۔ انہوں نے مسلمانوں کے عروج و زوال کی ’سرگذشت اسلام‘ کے نام سے کئی جلدوں پر مشتمل تاریخ لکھی۔ اسی کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح اور اقبال پر ان کی کتابیں اپنے علمی اور فکری مباحث اور استدلال کی وجہ سے آج بھی اہمیت کی حامل تصور کی جاتی ہیں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ چراغ حسن چراغ نے
مشہور ترک سردار اور مجاہد "ارطغرل” پر لکھی گئی کتاب کے علاوہ پندراہ اور کتابیں لکھیں ۔
اور فخر کی بات یہ ہے کہ انکی وفات کے بعد ان پر درجنوں کتابیں لکھی گیں ۔
میرے رشتہ دار پروفیسر محمد اسماعیل ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ اور کشمیر کے معروف ادیب ، شاعر، افسانہ نگار ، محقق، مورخ ، استاد، براڈ کاسٹر ، راجہ نظر بونیاری صاحب بھی اسی گاوں کے رہنے والے ہیں۔ سہ پہر کی چائے ان کے ہاں پینے کا اردہ ہے ۔ انہوں نے کئی بار دعوت کی مگر آج انکی خدمت اچانک حاضر ہونا ہے ۔ میں اس خوبصورت گاوں میں پہلی بار آیا ہوں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اپنے یاروں کو ،اتنا سمجھانا ہے ۔آنکھیں کھولو اپنی ،ظالم یہ زمانہ ہے –
اپنوں نے پرایوں نے، شاطر ہمسایوں نے
ہتھیار بنایا ہےہمکو ، ہمدردی بہانہ ہے –
بے بس بیچاروں کا ،اورقسمت کے ماروں کا ،
دشمن عرش وفرش ہے ، دشمن سارا زمانہ ہے
ہند و پاک کی یارو ، یہ ساری نورا کشتی ہے ۔
کشمیر پر قبضے کا انکا ، اک خواب سہانہ ہے –

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

"اینمل فارم”

Next Post

شمالی کشمیر میں نارکو ٹیرر ماڈیول بے نقاب؛ منشیات اور ہتھیار ضبط

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
Next Post
شمالی کشمیر میں نارکو ٹیرر ماڈیول بے نقاب؛ منشیات اور ہتھیار ضبط

شمالی کشمیر میں نارکو ٹیرر ماڈیول بے نقاب؛ منشیات اور ہتھیار ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan