• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

دربار مو کی جز وی بحالی

Online Editor by Online Editor
2024-11-12
in رائے
A A
جموں و کشمیر میں دربار مو کی روایت ختم ہونے سے دو سو کروڑ کی بچت ہوئی
FacebookTwitterWhatsappEmail

جہاں زیب بٹ

آسمان ابر آلود تھا زبردست دھند تھی جہاز جموں میں اتر نہ سکا لیکن یو ٹی کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے سڑک کا راستہ اختیار کیا اور سرمایی سیکرٹریٹ جموں سے شاندار استقبال کے بیچ کام کاج شروع کیا۔ ہر حال میں اور کسی حیلے بہانے یا جواز کے باوجود عمر عبداللہ نے گیارہ نومبر کو جموں دفتر پہنچ کر جہاں جموں والوں کو پیغام دیا کہ عبداللہ حکومت دربار مو کی منتقلی کے بارے سنجیدہ اور مخلص ہے وہیں اب یہ بات واضح ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ کا ٹاپ براس سرما کے دوران جموں میں ہی مقیم رہے گا ۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ نے ایک حکمنامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرما کے دوران سینیر وزراء اور انتظامی سیکرٹری جموں می خیمہ زن رہیں گے۔ ایل جی منوج سنہا پہلے ہی جموں میں
موجو د ہیں جہاں سے وہ اپنے انتظامی اختیارات
کے مطابق ذمداریاں نبھاءیں گے۔اگرچہ اعلیٰ انتظامی عہدیدار وں اور آفیسر وں کی جموں منتقلی تاریخی دربار مو کی روایتی صورت سے ملتی جلتی ہے پھر بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ اس سالم دربار کی منتقلی نہیں ہے جس کا الیکشن مہم کے دوران وعدہ کیا گیا تھا۔
دربار مو کی روایت بہت پرانی ہے۔اس کا آغاز 1872 میں مہاراجہ رنبیر سنگھ کے زمانے میں ہوا جو متضاد موسمی حالات کا نتیجہ تھا ۔یہ روایت برسہا برس تک قابل قبول رہی مگر جب دربار کی منتقلی سے خزانہ عامرہ پر پڑنے والے مالی بوجھ کا تخمینہ لگایا گیا تو مختلف حلقوں نے دربار مو کو خزانہ خور دیو قرار دیا اور اس روایت کو ختم کر نے کی وکالت شروع کردی۔جمہوری طور منتخب حکومتیں آییں اور گییں آزاد ،محبوبہ ،عمر کی حکومتی اننگس آییں اور گییں مگر کسی نے دربار مو روایت سے تعرض کی جرت نہ کی۔لیکن 2021میں جب سرکاری ریکارڑ کی ڈیجیٹل میپنگ ممکن ہو یی تو ایل جی انتظامیہ نے دربار مو کی روایت کو معطل کردیا ۔اس سے قدرتی طور پر ملازمین ،سایلین اور گرم علاقے میں سرما کاٹنے کے شایقین کی جموں آمد کا سلسلہ معطل ہوگیا ۔اس کا نقصان دہ پہلو بس یہ تھا کہ جموں کا کاروباری طبقہ معاشی طور متاثر ہوگیااور وہاں سے دربار مو کی بحالی کا مطالبہ پیدا ہو نے لگا ۔جب الیکشن کا وقت آیا تو سیاستدانوں نے جموں والوں کی خواہش کا خیال رکتھے ہو یے اس کو انتخابی وعدوں کی فہرست میں شامل کردیا ۔توقع کے برعکس جموں کے راے دہندگان نے دربار مو وعدے پر ووٹ نہیں دیا اور باجپا
امیدواروں کو کامیاب کردیا جو جموں کشمیر کی کلچرل شناخت کے روادار ہیں اور نہ ہی دربار مو کی بحالی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔بایں ہمہ عبداللہ حکومت دربار مو کی بحالی کو اولین اور اہم ترجیحات کا حصہ بنارہی ہے۔ اس نے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی دربار منتقلی کی روایت بحال کر نے کا بیڑا اٹھایا اور اس جانب ٹھو س قدم بھی اٹھایا۔ دریں اثنا ء سی پی ایی ایم نے جموں میں احتجاج کیا اور مکمل دربار مو کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔مکمل دربار مو کی تعریف کیا ہے سمجھ میں نہیں آتا ۔اس کی تعریف جتنی مشکل ہے اتنا ہی اس کی پرانی روایت کے مطابق بحالی اب کارے دارد والا معاملہ ہے ۔ عمر عبداللہ کا جموں میں دفتر سنبھالنے کی کاروایی کی تعریف کرتے ہویے این سی لیڈر اجے سدھو ترا نے دعویٰ کیا کہ اس قدم سے جموں کی دوریاں اور خدشات ختم کر نے کی عبداللہ حکومت کی لگن کا اظہار ہوتا ہے۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ دربار مو جموں والوں کی تسکین اور خوشنودی پر مبنی قدم ہے جس کے بد لے سیاستدانوں کو ٹنل کے پار ووٹ بینک پیدا ہو نے کی امید ہے۔ گویا یہ ایک سیاسی مجبوری ہے ورنہ اس کا عقلی جواز باقی رہا ہے اور نہ اس کی ناگزیر ضرورت اور نہ ہی پرانی صورت میں اس کی مکمل بحالی ممکن نظر اتی ہے۔کیوں کہ ٹیکنالوجی زندگی ہی کی طرح گورننس میں بھی گھس گیی ہے۔یہ ای گورننس ،ای فایلنگ اور ای میل کا زمانۂ ہے ۔قلم اور کاغذ کی جگہ کی بورڈ اور لیپ ٹاپ نے لی ہے۔دستاویزات کا سفر اور دفاتر کا چکر کاٹنے کی مشق انٹرنیٹ سہو لیت کے حوالے ہو چکی ہے۔اب درخواستوں اور دفتری کارواییوں کے لیے ای فایلنگ کا نظام رایج ہو گیا ہے۔لہزا دربار مو کی اہمیت اور مدلل جواز جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے ہاتھوں ختم ہوچکا ہے اوراس کی مکمل بحالی کی باتیں کرنا مردہ
گھو ڑے کو چابک مارنے کے مترادف ہے۔ جموں
کے لیے پہلا جیسا فایدہ بخش اور کاروباری
اہمیت کا دربار مو بحال کر نا شاید ممکن نہیں ہے
جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی مورد الزام ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

افسروں کو لوگوں سے تال میل بنانے کی ہدایت

Next Post

پی ایم مودی بدھ کو بہار کا دورہ کریں گے، 12,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
پی ایم مودی بدھ کو بہار کا دورہ کریں گے، 12,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

پی ایم مودی بدھ کو بہار کا دورہ کریں گے، 12,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan