چٹان ویب ڈیسک
بالی ووڈ کے بھائی جان ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار بحث ان کی ایک تصویر کی ہو رہی ہے، جسے انہوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
سلمان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ بغیر شرٹ کے اوتار میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کی یہ تصویر جم کی ہے جس میں وہ ورزش کے بعد پوز دے رہے ہیں۔ بلاشبہ ان کے چہرے پر سنجیدہ تاثرات ہیں لیکن مداح بھی ان کے انداز کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ تصویر میں، وہ اپنے پرفیکٹ باڈی اور سکس پیک ایبس کو چمکاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘بیئنگ اسٹرانگ ‘۔ سلمان کی اس تصویر پر مداح محبت کی بارش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی ‘ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ اداکارہ پوجا ہیگڑے اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ فلم میں ان دونوں کے علاوہ شہناز گل، پلک تیواری، سورج پنچولی، سورج اقبال، شہناز گل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سائوتھ کے سپر اسٹار رام چرن بھی فلم میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ کبھی عید کبھی دیوالی ایک ایکشن کامیڈی فلم ہوگی جس کے ہدایتکار فرہاد سامجی ہیں۔
