اس کے بعد فاؤنڈیشن کو ٹھوڑی اور جبڑے کی ہڈیوں تک پھیلا کر اُوپر کی جانب یعنی رخساروں کی جانب اسٹروک لگائیں پھر گردن کی جانب اسٹروک لگائیں۔اچھی طرح بلینڈنگ کے بعد غور سے دیکھیں کہ فاؤنڈیشن کے اسٹروک نظر تو نہیں آ رہے۔
فاؤنڈیشن کو جمانے کے لئے چہرے پر پاؤڈر لگانے کے بعد روئی یا صاف برش سے زائد پاؤڈر صاف کر لیں۔آئی شیڈو کریمی لیں۔
پاؤڈر آئی شیڈو سردیوں میں جلد کو سیکٹر دیتا ہے۔کریمی آئی شیڈو لگانا تھوڑا سا دشوار ہے لیکن خشکی پیدا نہیں کرتا اور سردیوں میں اچھا لگتا ہے۔ سردیوں میں گلوسی لپ اسٹک کا انتخاب مناسب ہے۔
میٹ لپ اسٹک میں مزید جلد خشک ہوتی ہے۔ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنانے کے لئے لپ پنسل لگائیں پھر اسے رنگ سے بھر لیں۔اس مقصد کے لئے لپ برش استعمال کریں۔
لپ اسٹک لگانے کے بعد بے رنگ گلوس لگانا مت بھولیں۔یہ Look سردیوں میں اچھی لگے گی۔اگر آپ کے ہونٹوں کی رنگت گہری ہے تو ہونٹوں کی رنگت ہلکی کرنے کے لئے رات بھر بادام کی کریم ہونٹوں پر لگائیں۔لپ اسٹک لگاتے ہوئے ہونٹ کے ہلکے رنگ والے حصے پر ڈارک براؤن رنگ لگائیں پھر دونوں ہونٹوں پر اپنا پسندیدہ رنگ لگا لیں اس طرح دونوں ہونٹوں کا رنگ یکساں لگے گا۔سردیوں کے دوران لپ بام لگانا مت بھولیے گا۔یہ ہونٹوں کو نمی فراہم کرتا ہے۔
