• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home صحت و سائنس

کیا خواتین دوسری مرتبہ بھی بلوغت سے گزرتی ہیں؟

Online Editor by Online Editor
2024-01-09
in صحت و سائنس
A A
کیا خواتین دوسری مرتبہ بھی بلوغت سے گزرتی ہیں؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

1930ء کی دہائی میں معروف انگریز شاعر ولیم بٹلر ییٹس نے دعوی کیا تھا کہ وہ جزوی نس بندی کے بعد دوبارہ بلوغت کے تجربے سے گزر ے تھے۔ یقیناﹰ ییٹس  یہ دعوی کرنے والے آخری شخص نہیں تھے۔ تقریباﹰ ایک سو سال بعد یہ الفاظ ٹک ٹاک پر ٹاپ ہیش ٹیگ بن کر ابھرے،جنھیں 57 ملین افراد نے دیکھا۔

ییٹس کی کہانی میں دوسری مرتبہ بلوغت کے بعد دوبارہ جنسی خواہش بیدار ہونے کا حوالہ دیا گیا تھا ۔ جبکہ ٹک ٹاک پر خواتین صارفیں کی اکثریت دوسری مرتبہ بلوغت کی کہانیوں کو تبدیل کر رہی ہیں۔ ان خواتین نے باقاعدہ نس بندی نہیں کروائی ہوئی اور وہ کہتی ہیں کہ ان کے جسم میں مختلف ناقابل فہم  تبدیلیاں ہو رہی ہیں ۔

ایک ٹک ٹاک صارف میڈز میجیسٹی نے اس حوالے سے بہت سے لوگوں کی آراء پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں  بتایا گیا کہ پہلی بلوغت ہائی سکول  کے زمانے میں ہوتی ہے لیکن یہ درست ہے کہ بعض لوگ دومرتبہ بھی اس تجربے سے گزرتے ہیں۔

ان میں زیادہ تر ویڈیوز بظاہر صرف اپنے دعووں میں وزن ڈالنے کے لیے شیئر کی جارہی ہیں، جو ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فام پر ایک معمول کی بات ہے۔ مگر کچھ خواتین نے اپنی جلد اور بالوں کی رنگت کی تبدیلی کی بات بھی کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر لوگ زیادہ بات نہیں کرتے۔ ٹک ٹاک پر ایک سروے میں پوچھا گیا کہ کیا آپ دوبارہ بلوغت کے تجربے سے گزرے ہیں تو شرکا میں سے 41 فیصد نے ہاں میں، 7 فیصد نے نہیں ،جبکہ 52 فیصد نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

تو حقیقت میں ایسا ہے یا نہیں؟ آئیے کھوجتے ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ جان لیجئیے کہ دو مرتبہ بلوغت طبی طور پر تسلیم شدہ نہیں ہے۔ لوگ اپنی زندگی میں ایک ہی بار بلوغت کا تجربہ کرتے ہیں ۔ البتہ وہ ٹرانس جینڈر، جو ہارمون تھراپی کروائیں وہ اس طرح کے تجربے سے گزر سکتے ہیں، جس کے متعلق سوشل میڈیا پر عموماﹰ بحث ہوتی رہتی ہے۔

ایوفائنبرگ امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں گائنا کالوجسٹ اور بانجھ پن کی پروفیسر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ عموماﹰ خواتین 13 سے 20 سال کی عمر میں وزن میں اضافہ محسوس کرتی ہیں، جس کی کوئی طبی وجہ سامنے نہیں آئی۔ وہ کہتی ہیں کہ وزن میں اضافہ شاید طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہو۔ کیونکہ اسی عمر میں نوجوان اکیلے رہنا شروع کرتے ہیں اور وہ زیادہ وقت باہر گزارتے، کھاتے پیتے اور زندگی انجوائے کرتے ہیں اور روزانہ ورزش پر دھیان نہیں دیتے۔

فائنبرگ کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے خواتین کے دعووں کے بر خلاف ان میں خواتین کے تولیدی ہارمون جیسے ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کا دخل نہیں ہے۔ بلکہ ان تبدیلیوں کا زیادہ تعلق ڈائٹ سے متعلق ہارمونز جیسے انسولین، گریلن اور لپٹین سے ہوتا ہے۔

نوید ستار یونیورسٹی آف گلاسگو کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر اینڈ میڈیکل سائنسز سے وابستہ ہیں۔ وہ فائنبرگ سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مردوں کی نسبت خواتین وزن میں اضافے یا موٹاپے کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ لیکن اس کا تعلق دوسری مرتبہ بلوغت یا جینیاتی تبدیلیوں کے بجائے اس قدامت پسند معاشرے سے زیادہ ہے، جس میں ہم رہتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ کم عمر خواتین میں وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ گھریلو ذمہ داریوں کا بوجھ ہوسکتا ہے، جن کے باعث انھیں اپنا خیال رکھنے اور ورزش کے لیے مناسب وقت نہیں ملتا۔ ستار کے مطابق اگر یہ قیاس درست ہے تو گھریلو فرائض کو آپس میں مساوی بانٹ کر خواتین کو زیادہ فعال رہنے اور ورزش کے لیے مناسب وقت کی سہولت دی جا سکتی ہے۔

انٹرنیٹ کی آمد سے قبل خواتین وزن میں اضافہ ہونے پر اپنی دوستوں یا گائناکالوجسٹ سے بات کرتی تھیں یا مختلف جریدوں میں اس حوالے سے پڑھتی تھیں۔ مگرآج کل انٹر نیٹ پر اہلیت اور قابلیت سے قطعہ نظر آپ ہر چیز پر اپنی ماہرانہ رائے دے سکتے ہیں۔ خواتین میں 13 سے 20 سال کی عمر میں وزن بڑھنا بہت عام ہے، جس کی متعدد وجوہات ہیں۔ اس دوران خواتین سگریٹ نوشی چھوڑنے، پارٹنرز کے ساتھ رہنے، شراب نوشی، حمل گرانے کے طریقوں کےعلاوہ طرز زندگی تبدیل کرتی ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

2022 میں امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں1300 خواتین کے ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوا کہ پچھلے دس سالوں میں سب سےزیادہ وزن میں اضافہ 36 سے 39 سال کی عمروں کی خواتین میں ہوا۔ جبکہ سیاہ فام اور میکسیکن خواتین میں امریکی خواتین اور اسی عمر کے مرد وں کی نسبت وزن میں زیادہ اضافہ نوٹ کیا گیا ۔

محققین کے مطابق اگر ان اعداد شمار میں 30 سال کی عمر کے شرکاء بھی شامل کیے جائیں تو پھر 20 سال سے ان کے وزن میں اضافے کے لیے ڈیٹا حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ ان محققین کے بقول اس عمرکے بہت سے افراد میں جسمانی افزائش اور طبعی تبدیلیوں کا عمل جاری رہتا ہے۔ لہذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دوسری مرتبہ بلوغت ایک حقیقت نہیں ہے مگر 20 سال کی عمر تک انسانی جسم میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بے اولاد مایوس نہ ہوں!

Next Post

سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کردیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

کشمیر۔ قومی کردار میں گراوٹ کیوں ؟

بچوں پر والدین کے دباؤ کے اثرات

2024-10-03
گردن میں سوجن: کیا کریں؟

گردن میں سوجن: کیا کریں؟

2024-08-01
انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

2024-07-16
سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

2024-06-13
بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

2024-06-06
پھل اور سبزیاں کھانے سے  صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

پھل اور سبزیاں کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

2024-06-06
گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

2024-05-24
جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

2024-05-23
Next Post
سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کردیا

سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan