• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home صحت و سائنس

ہلدی میں ملاوٹ اور نقصان

Online Editor by Online Editor
2024-01-31
in صحت و سائنس
A A
ہلدی میں ملاوٹ اور نقصان
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہلدی کھانوں کا لازمی جزو ہے جس کا استعمال نہ صرف کھانوں میں ذائقے بلکہ ان کو خوش نما رنگ دینے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔کھانے میں ہلدی کا استعمال انسانی جسم میں سوزش اور جراثیم کے خاتمے اور وباؤں کی روک تھام کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہلدی کا اصل رنگ زرد نہیں بلکہ سنہری ہوتا ہے اور اس ضمن میں جانکاری رکھنے والے لوگ اسے خریتے وقت اس کے رنگ کو ہی مدِنظر رکھتے ہیں۔
لیکن جہاں ہلدی کے بہت سے طبی فائدے ہیں وہیں اس میں ہونے والی ملاوٹ سے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑ سکتے ہیں۔
یہاں یہ سوال اہم ہے کہ کیسے پتا کیا جائے کہ جو ہلدی آپ اپنے کھانوں میں استعمال کر رہے ہیں وہ ملاوٹ سے پاک ہے؟ اس سوالات کا جواب حاصل کرنے کے لیے بی بی سی نے ماہرین سے بات کی ہے۔
ہلدی میں ملاوٹ کیسے ہوتی ہے؟
ہلدی کے پاؤڈر میں ملاوٹ کے لیے نشاستہ، ادرک کی جڑیں اور آرٹیفشل رنگ جیسی اشیا کا استعمال کیا جاتا ہےبین الاقوامی مارکیٹ میں ہلدی کی مانگ بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے تاجر منافع بڑھانے کے لیے اس میں ملاوٹ کرتے ہیں۔
ہلدی کے پاؤڈر میں ملاوٹ کے لیے نشاستہ، ادرک کی جڑیں اور آرٹیفشل رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔گذشتہ 30 برسوں سے گجرات میں غذائی اجزا پر ریسرچ کرنے والے اتُل سونی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلدی میں ملاوٹ کرنے کا بنیادی مقصد پیسہ بنانا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہلدی میں ’ملاوٹ کرنے کا پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ اس میں آٹا یا نشاستہ ملا دیا جائے۔‘’دوسرا طریقہ ہے کہ چند تاجر اچھی کوالٹی کی ہلدی میں اکثر ناقص کوالٹی کی ہلدی ملا دیتے ہیں تاکہ اس کی مقدار بڑھائی جا سکے۔ جبکہ تیسرا طریقہ ہے کہ ہلدی کی کوالٹی کو مزید بہتر دکھانے کے لیے اس کے رنگ کو مزید نکھار دیا جائے جو کہ ہلدی میں مصنوعی رنگ شامل کرنے سے ہوتا ہے۔‘
اتُل سونی کہتے ہیں کہ ہلدی میں مصنوعی رنگ شامل کرنے والے شاید نہیں جانتے کہ ’آرٹیفشل رنگ میں کرومیٹ کے اجزا شامل ہوتے ہیں۔‘
ملاوٹ کے دوسرے طریقوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہلدی کا کام کرنے والے اس کی تیاری کی قیمت کو کم کرنے کے لیے اس میں ایک آئل کا استعمال کرتے ہیں اور یہ سب سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ سرطان جیسے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’ہلدی کا کوئی مخصوص رنگ نہیں ہوتا، اسی لیے صرف دیکھ کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ ملاوٹ زدہ ہے یا خالص۔‘
لیڈ کرمیٹ نامی کیمیکل کا استعمال ہلدی کے رنگ کو مزید سنہرا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ یہ دراصل دو کیمیلکلز لیڈ اور کرومیم کا مرکب ہے جسے ہلدی کی رنگت میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اسی کیمیکل کا استعمال ہلدی کی جڑوں کو مزید سنہرا کرنے اور اس کا وزن بڑھانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
سٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ لیڈ پوائزننگ کے کیسز انڈیا میں سامنے آتے ہیں۔محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈ کرومیٹ سے گُردوں اور دماغ پر اثر پڑتا ہے اور اس سے بچوں کی دماغی نشونما بھی رُک سکتی ہے۔لیڈ پوائزننگ سے بچوں کی دماغی حالت پر ایسے اثرات بھی پڑ سکتے ہیں جس سے ان کی سوچنے و سمجھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ اس سے ملک کی معاشی اور معاشرتی صورتحال پر بھی اثر پڑتے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بارش اور برف باری میں کمی ، آبی ذخائر خشک

Next Post

’اینیمل‘ کا نیٹ فلیکس پر ریکارڈ، پہلے ہفتے میں دو کروڑ 80 لاکھ گھنٹے دیکھی گئی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

کشمیر۔ قومی کردار میں گراوٹ کیوں ؟

بچوں پر والدین کے دباؤ کے اثرات

2024-10-03
گردن میں سوجن: کیا کریں؟

گردن میں سوجن: کیا کریں؟

2024-08-01
انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

2024-07-16
سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

2024-06-13
بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

2024-06-06
پھل اور سبزیاں کھانے سے  صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

پھل اور سبزیاں کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

2024-06-06
گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

2024-05-24
جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

2024-05-23
Next Post
’اینیمل‘ کا نیٹ فلیکس پر ریکارڈ، پہلے ہفتے میں دو کروڑ 80 لاکھ گھنٹے دیکھی گئی

’اینیمل‘ کا نیٹ فلیکس پر ریکارڈ، پہلے ہفتے میں دو کروڑ 80 لاکھ گھنٹے دیکھی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan