جموں،6 مئی :
جموں کے نگروٹہ علاقے میں جمعے کے روز ایک سڑک حادثے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ جموں کے نگروٹہ علاقے میں قومی شاہراہ پرجمعے کے روز ایک تیز رفتار گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار تین افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی اودھم پور سے جموں جا رہی تھی جب یہ جمبھو چڑیا گھر کے نزدیک یہ غالباً ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔
متوفین کی شناخت گردیپ سنگھ ولد گرجیت سنگھ (ڈرائیور) ساکن موگا پنجاب، شام لال ولد بہادر لال اور وکاس کمار ولد رنجیت کمار ساکنان فیروز پور پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)