سرینگر27مئی:
اونتی پورہ: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے اگہانجی پورہ علاقے میں جمعہ کو رات بھر جاری رہنے والے تصادم میں لشکر طیبہ تنظیم کے دو عسکریت پسند مارے گئے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ اونتی پورہ انکاؤنٹر میں دونوں عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ممنوعہ تنظیم کے دونوں عسکریت پسند ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو قتل کرنے میں ملوث تھے۔
کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا، ” لشکر طیبہ تنظیم میں دونوں نئے شامل ہونے والے مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جن کی شناخت شاہد مشتاق بھٹ ساکن حفرو چاڈورہ بڈگام اور فرحان حبیب ساکن ہکری پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں سے ایک Ak 56 رایفل، چار میگزین اور ایک پستول برآمد کیا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام عسکریت پسندوں نے وسطی کشمیر کے بڈگام علاقے میں فنکارہ عنبرین بھٹ اور ان کے بھتیجے پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔اسے فوری طور پر سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ ترین واقعے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہشرو چاڈورہ کی رہنے والی ایک خاتون کو ہلاک کردیا۔ امبرین بٹ نامی یہ خاتون مقامی طور ایک ٹیلی وژن ادکارہ کی حیثیت سے متعارف تھیں۔ حکام نے اس ہلاکت کیلئے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ امبرین کو عسکریت پسندوں نے گھر سے باہر بلایا اور گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ہلاک کردیا۔ اس واقعے میں ان کا 10 سالہ رشتہ دار لڑکا بھی زخمی ہوا ہے۔
![Online Editor](https://dailychattan.com/wp-content/litespeed/avatar/af2f002780574db8f4895d1039f33b41.jpg?ver=1737531978)