جموں ،14 اگست :
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سوجن ہل علاقے میں ہفتہ کی شام کوجنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع پر سوجن ہل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی تو وہاں چھپے ہوئےجنگجوئوںنے فورسسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔یہ رپورٹ درج ہونے تک وقفے وقفے سے طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔