سری نگر/06 ؍جولائی:
چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری ے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل اور ڈی ڈی سی کپواڑہ کے ممبران نے لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع کے ترقیاتی مسائل سے متعلق مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔اِس سے قبل جموںوکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے سب کمیٹی ممبران بریگیڈئیر انیل گپتا ، سنیل سیٹھی اور ایس میتھن منہاس نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور جموںوکشمیر یوٹی میں کرکٹ کے فروغ سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد میں آرمی گڈوِل سکولوںکے پرنسپلوں کے ایک وفد نے جس کی قیادت شبیر احمد کر رہے تھے ، نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی او راَپنے مسائل سے آگاہ کیا۔