جموں، 10جولائی:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں ایل او سی کے قریب پیر کو ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
