سری نگر، 14 جولائی :
پولیس نے سری نگر کے راج باغ میں ایک ہوٹل میں ہنگامہ کرنے اور دو غیر ملکی خاتون سیاحوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے کے الزام میں 4 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ راج باغ سری نگر میں ایک ہوٹل میں ہنگامہ کرنے اور دو غیر ملکی خاتون سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
ٹویٹ میں گرفتار شدہ نوجوانوں کی شناخت عمر معراج حکیم، عاشق احمد، عبید گلزار ساکنان چھتہ بل اور عبید بلال بانڈی ساکن کرن نگر کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن راج باغ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
