جالندھر، 31 جولائی :
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے ترن تارن ضلع کے کھیم کرن گاؤں میں تین کلو گرام ہیروئن سمیت ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی رات سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کےجوانوں نے ترن تارن ضلع کے کلش گاؤں کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی سرحد میں ایک مشتبہ اڑنے والی چیز (ڈرون) کے داخل ہونے کی آواز سنی۔ انہوں نے بتایاکہ مقررہ مشق کے مطابق فوجیوں نے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔
ترجمان نے بتایا کہ پیر کی صبح پنجاب پولیس کے ساتھ بی ایس ایف نے ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ علاقے کی تلاشی کے دوران، فوجیوں نے کھیم کرن گاؤں کے قریب ایک کھیت سے ڈرون کے ساتھ پیلے ٹیپ میں لپٹی ہیروئن (وزن تقریباً تین کلوگرام) کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔ برآمد ڈرون ایک ہیکساکاپٹر ہے۔
