جموں،08 اپریل :
جمو ں وکشمیرکے ضلع اُدھم پور کے کاگوٹ علاقے میں مبینہ طورپر دو طالبات ندی میں غرقہ آب ہوئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اُدھم پور میں جمعرات کو کاگوٹے علاقے میں اسکول سے واپسی کے دوران دو طالبات پیر پھسل جانے کے نتیجے میں ندی میں گر گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ندی سے دونوں طالبات کی لاشیں باز یاب کرکے اُنہیں وارثین کے حوالے کیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)