• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

دنیا جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے: روس کا انتباہ

Online Editor by Online Editor
2022-04-26
in عالمی خبریں
A A
دنیا جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے: روس کا انتباہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان نیوز ڈیسک
روس نے کہا ہے کہ ’دنیا سنگین جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے، یہ قابل غور ہے۔‘برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روس نے تنبیہہ کی ہے کہ روایتی مغربی ہتھیار یوکرین میں جائز اہداف ہیں، جہاں مشرقی علاقوں میں شدید لڑائیاں ہوئی ہیں۔
وزارت کی ویب سائٹ پر ایک انٹرویو کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ ’اب خطرات قابل غور ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں ان خطرات کو مصنوعی طور پر بڑھانا نہیں چاہوں گا۔ خطرہ سنگین اور حقیقی ہے۔ ہمیں اسے کم نہیں سمجھنا چاہیے۔‘سرگئی لاروف سے تیسری جنگ عظیم سے بچنے کی اہمیت کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
روسی وزیر خارجہ کے انٹرویو کے بعد یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’روس یوکرین کی حمایت کرنے سے دنیا کو ڈرانے کی اپنی آخری امید کھو چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ماسکو کو شکست کا احساس ہے۔‘اتوار کو کیئف کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا وعدہ کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو ہنگامی طور پر یوکرین کو 165 ملین ڈالر مالیت کے گولہ بارود کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی تھی۔
پینٹاگون نے کہا تھا کہ پیکج میں ہووٹزر، ٹینک اور گرینیڈ لانچرز کے لیے توپ خانے کا گولہ بارود شامل ہو سکتا ہے۔واشنگٹن میں ماسکو کے سفیر نے ریاست ہائے متحدہ کو کھیپ کو روکنے کے لیے کہا اور خبردار کیا کہ ’مغربی ہتھیار تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔‘سرگئی لاوروف نے کہا کہ ’نیٹو ایک پراکسی کے ذریعے روس کے ساتھ جنگ ​​میں مصروف ہے اور اس پراکسی کو مسلح کر رہا ہے۔ جنگ کا مطلب جنگ ہے۔‘
روس نے ابھی تک کسی بھی بڑے شہر پر قبضہ نہیں کیا ہے۔ اس کی افواج کو سخت مزاحمت کے بعد کیئف کے مضافات سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا تھا کہ ’یہ واضح ہے کہ ہر روز اور خاص طور پر آج ہماری مزاحمت کا تیسرا مہینہ شروع ہوا ہے، یوکرین میں ہر کوئی فکرمند ہے کہ یہ سب کب ختم ہوگا۔ اس وقت اس کا کوئی آسان جواب نہیں ہے۔‘دارالحکومت کیئف پر قبضہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، ماسکو نے گزشتہ ہفتے مشرقی صوبوں جنہیں ڈونباس کہا جاتا ہے، پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ایک بڑے حملے کا آغاز کیا۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس کے میزائلوں نے ریلوے کی چھ تنصیبات کو تباہ کیا جو مشرقی ڈونباس کے علاقے میں یوکرینی افواج کو غیر ملکی ہتھیار پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔
جنوبی اور مشرقی سیکٹر میں یوکرین کی ملٹری کمانڈ نے کہا تھا کہ یوکرینی فورسز نے پانچ روسی حملوں کو پسپا کر دیا جبکہ200 روسی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ آٹھ بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پانچ ٹینک بھی تباہ ہو گئے۔
یوکرین کے صدارتی معاون اولیکسی آریسٹووچ نے کہا کہ ’روسی فوج پیر کے روز ماریوپول میں وسیع ازووسٹل سٹیل پلانٹ پر بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔روس کا کہنا تھا کہ وہ عام شہریوں کو پلانٹ سے باہر نکلنے کے لیے ایک انسانی راہداری کھول رہا ہے تاہم کیئف کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں بارشوں کے بعد موسم بہتر، شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

Next Post

افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے سے خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے سے خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ

افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے سے خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan