• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home صحت و سائنس

رمضان میں قبض سے بچانے میں مددگار آسان طریقے

Online Editor by Online Editor
2022-04-11
in صحت و سائنس
A A
رمضان میں قبض سے بچانے میں مددگار آسان طریقے
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
ماہ رمضان ہماری جسمانی اور روحانی دونوں طرح کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔29 یا 30 دن تک دنیا بھر میں مسلمان 11 سے 16 گھنٹوں تک کچھ کھاتے پیتے نہیں جبکہ نیند کے دورانیے میں کمی سمیت طرز زندگی میں بھی کافی تبدیلیاں آتی ہیں۔اس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران لوگوں میں قبض ، پیٹ پھولنے، بھاری پن یا بہت زیادہ بھرنے جیسے مسائل کا امکان نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔غذا میں فائبر کی کمی، سست طرز زندگی، ناکافی مقدار میں پانی پینا جیسے طرز زندگی کے عناصر قبض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔2017 میں جرنل آف ریلیجن اینڈ ہیلتھ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رمضان کے دوران روزے رکھنے والے افراد میں قبض کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔مگر قبض کو خود سے دور رکھنا اتنا مشکل بھی نہیں ماہرین نے اس حوالے سے چند آسان ٹپس شیئر کی ہیں۔
فائبر کا استعمال بڑھائیں
ماہ رمضان کے دوران روزمرہ کے مقابلے میں غذا کی مقدار میں کمی قبض کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔روزے کے دوران لوگ دن میں صرف 2 بار غذا کھاتے ہیں یعنی سحر و افطار۔ایک تحقیق کے مطابق بیشتر افراد دن بھر کی 30 فیصد کیلوریز سحری جبکہ 60 فیصد افطار میں جزوبدن بناتے ہیں۔تو ضروری ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا کو سحر و افطار میں ترجیح دیں، حققین نے دریافت کیا کہ روزانہ 15 گرام سے کم فائبر کھانے والے افراد میں قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔صبح کے وقت فائبر سے بھرپور غذا جیسے دلیہ ایک آسان آپشن ہے اس کے علاوہ دالوں، پھلوں اور گریوں میں بھی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ فائبر ایک ایسا کاربوہائیڈریٹ ہے جس کو ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا، اور اسی وجہ سے یہ ہاضمے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پانی کی زیادہ مقدار کا استعمال
پانی اور فائبر دونوں ہی ایک ساتھ کام کرتے ہیں، اگر غذا میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو مگر پانی کم پیا جائے تو بھی قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔طبی تحقیق کے مطابق روزانہ 750 ملی لیٹر سے مقدار میں سیال پینا قبض کا باعث بنتا ہے، ویسے تو ہر فرد کے لیے پانی کی ضرورت مختلف ہوسکتی ہے مگر اکثر ماہرین 6 سے 8 گلاس پانی کا مشورہ دیتا ہے۔رمضان میں افطار کے بعد جب تک جاگ رہے ہیں وقفے وقفے سے کچھ مقدار میں پانی پینا عاد بنالیں، بس افطار کے بعد ہی پی کر اسے بھول نہ جائیں۔جسم میں پانی کی کمی کو جاننے کا آسان طریقہ پیشاب کی رنگت کو دیکھنا ہے اگر رنگت ہلکی زرد ہو تو یہ جسم میں پانی کی مناسب مقدار کی نشانی ہے۔اس سے زیادہ گہرا رنگ بتاتا ہے کہ آپ کو زیادہ پانی پینا چاہیے۔
جسم کو حرکت دیں
رمضان میں ورزش کرنا تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو مشکل محسوس ہو مگر کچھ دیر کی چہل قدمی بھی قبض سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔اس مقصد کے لیے دن میں 2 بار 15، 15 منٹ کی چہل قدمی کو معمول بنانے کی کوشش کریں۔اگر اوپر درج کوئی طریقہ کام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ زیادہ بہتر رہنمائی کرسکے یا دوا تجویز کرسکے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایران: قبرستان میں رقص کرنے پر 3 خواتین گرفتار

Next Post

کشمیر لاء کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ شوکت نوکری سے برطرف

Online Editor

Online Editor

Related Posts

کشمیر۔ قومی کردار میں گراوٹ کیوں ؟

بچوں پر والدین کے دباؤ کے اثرات

2024-10-03
گردن میں سوجن: کیا کریں؟

گردن میں سوجن: کیا کریں؟

2024-08-01
انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

2024-07-16
سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

2024-06-13
بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

2024-06-06
پھل اور سبزیاں کھانے سے  صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

پھل اور سبزیاں کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

2024-06-06
گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

2024-05-24
جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

2024-05-23
Next Post
کشمیر لاء کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ شوکت نوکری سے برطرف

کشمیر لاء کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ شوکت نوکری سے برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan