• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home صحت و سائنس

کیا دماغی علاج سے کمر کا دائمی درد ختم کیا جاسکتا ہے؟

Online Editor by Online Editor
2022-04-18
in صحت و سائنس
A A
کیا دماغی علاج سے کمر کا دائمی درد ختم کیا جاسکتا ہے؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

سڈنی: آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نفسیاتی اور دماغی علاج سے کمر کا دائمی درد ختم کرنے میں بھی خاصی مدد مل سکتی ہے، بشرطیکہ اسے دواؤں اور جسمانی ورزشوں کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
یہ تحقیق اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ اس میں کمر کا دائمی درد ختم کرنے کے حوالے سے 97 طبّی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں 13 ہزار سے زیادہ رضاکار شریک تھے۔ کئی عشروں پر پھیلی ہوئی ان طبّی تحقیقات میں کمر کا درد کم کرنے سے متعلق مجموعی طور پر 17 مختلف تدابیر کے استعمال اور ان کی تاثیر کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
تحقیقی مجلّے ’’برٹش میڈیکل جرنل‘‘ (BMJ) کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس نظرِ ثانی تحقیق (ریویو ریسرچ) سے معلوم ہوا ہے کہ کمر کے دائمی درد کے علاج میں جب بھی دواؤں اور فزیو تھراپی کے ساتھ نفسیاتی معالجے کی مختلف تدابیر بھی اختیار کی گئیں تو بہتر نتائج حاصل ہوئے۔
مطلب یہ کہ جن مریضوں کا علاج صرف ادویہ اور فزیوتھراپی سے کیا جارہا تھا، ان کے مقابلے میں ایسے مریضوں میں کمر کا دائمی درد زیادہ نمایاں طور پر کم ہوا کہ جنہیں اس سب کے ساتھ ساتھ نفسیاتی علاج سے بھی گزارا گیا۔
ان مریضوں میں نہ صرف درد کی شدت بہت کم ہوئی بلکہ وہ اپنے روزمرہ معمولات بھی دوبارہ سے انجام دینے کے قابل ہوگئے۔یونیورسٹی آف سڈنی، آسٹریلیا میں کی گئی اس تحقیق سے ایک بار پھر یہ ظاہر ہوا ہے کہ اگر جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ ذہنی علاج پر بھی توجہ رکھی جائے تو بہتر افاقہ ہوسکتا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنا ہے تو گوشت کم کھائیں

Next Post

جموں و کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:ڈاکٹر درخشان انداربی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

کشمیر۔ قومی کردار میں گراوٹ کیوں ؟

بچوں پر والدین کے دباؤ کے اثرات

2024-10-03
گردن میں سوجن: کیا کریں؟

گردن میں سوجن: کیا کریں؟

2024-08-01
انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

2024-07-16
سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

2024-06-13
بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

2024-06-06
پھل اور سبزیاں کھانے سے  صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

پھل اور سبزیاں کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

2024-06-06
گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

2024-05-24
جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

2024-05-23
Next Post
جموں و کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:ڈاکٹر درخشان انداربی

جموں و کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:ڈاکٹر درخشان انداربی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan