• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

جموں و کشمیر میں پرامن یوم آزادی

Online Editor by Online Editor
2024-08-16
in کالم
A A
جموں و کشمیر میں پرامن یوم آزادی
FacebookTwitterWhatsappEmail

از:جہاں زیب بٹ

سیکورٹی کے کڑے انتظامات کے تحت جموں و کشمیر میں یوم آزاری کی مناسبت سے متعدد تقریبات کا انعقاد ہوا ۔سب سے بڑی تقریب حسب روایت سرینگر کے بخشی سٹیڈ یم میں مناءی گیی ۔اسی طرح روایت کے مطابق تمام ضلع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر وں پر جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا ۔یہ سلسلہ سکولوں اور کالجوں میں بھی دیکھا گیا ۔علی الصبح اساتذہ اور طلباء اپنے اپنے اسکولوں اور کالجوں میں حاضر تھے۔ان تعلیمی اداروں کو پہلے ہی ترنگا روشنیوں اور جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجا یا گیا تھا ۔آج کے دن یہ تعلیمی ادارے قومی نغموں سے گونج اٹھے۔سرکار نے گزشتہ چند برسوں کی طرح امسال بھی جشن آزادی کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے لیے مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ایک لمبا کیلنڑ ر جاری کردیا تھاجس پر تدریسی عملہ اور طلاب نے بسر وچشم عمل کیا۔”ہر گھر ترنگا "مہم کے تحت ملازمین اور طلاب کو ترنگا کے ساتھ کچھ فو ٹو کھینچنے اور انھیں مخصوص لنکوں پر اپ لوڈ کرنے کا حکم صادر ہوا تھا اس پر بھی بے چوں و چرا عمل ہوا ۔آج کہیں بھی کسی کونے میں پاکستانی یا سیاہ جھنڈا لہرانے کی کوءی اطلاع نہیں ہے۔ آج کسی سیاسی ،نیم سیاسی ،سماجی اور مزہبی لیڈر کو ترنگا اٹھانے یا لہرانے میں دقت ہے نہ بہانہ سازی۔گزشتہ تیس سال کے پر تشددحالات کا جو چشم دید گواہ ہو وہ آج خود کو بالکل ایک نیے ماحول میں سانسیں لیتا ہوا محسوس کرتا ہے۔یوم آزادی تقریبات کا وسیع دایرہ اس حقیقت کا غماز ہے کہ حکومت اور قانونی اداروں نے اپنی حاکمیت کا لوہا منوایا ہے۔
صرف پانچ سال پہلے صورتحال برعکس تھی۔ پندرہ اگست سر کاری بندشوں اور علاحدگی پسندوں کی ہڑتال کال کی نذر ہوتا۔لڑکوں اور شک آوردہ افراد کے ساتھ ساتھ ناحق بدنام لوگوں تک کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ چلتا ۔ایک روز پہلے ہی انٹر نیٹ سروس بند ہو جاتی اور سڑکوں پر عوامی نقل وحرکت قریب قریب رک جاتی۔لیکن آج ترنگا ریلیاں ہیں۔قو می پرچم کی سلامی ہے۔ ترنگے کے ساتھ سیلفی اٹھا نے کے مناظر ہیں۔ نہ کہیں ہڑتال ،نہ انٹر نیٹ بند اور نہ پہلی جیسی پکڑ دھکڑ۔ زمینی سطح پر رونما ہو ءی اس بڑی تبدیلی کی وجہ بعض تادیبی اقدامات ہیں جو سرکار نے لا قانونیت پر قابو پانے کے لیے اٹھاءے ۔حریت قیادت کی گرفتاری سے منی لا نڈ رنگ معاملات کھولنے اور سوشل میڈیا کو بھارت مخالف حرکات و سکنات کے لیے استعمال کرنے پر قدغن لگانے اور پرانے F I R s کو لے کر نوکری سے برطرف کرنے تک جو سخت تاد یبی کاروائیاں عمل میں لاءی گییں وہ بغاوت کی کمر توڑنے میں بھلے ہی ممد و معاون ثابت ہوءییں لیکن تیس سالہ اعصاب شکن حالات اور پاکستان کی دغل دوستی وہ دیگر عوامل ہیں جنھوں نے کشمیری عوام کو اچھے چال و چلن پر مایل کردیا ۔لوگوں نے آخر کار حریت قیادت کی نااہلیت اور عاقبت نا اندیشی اور اسلام آباد کی چالوں اور منافقانہ کردار کو بھانپ لیا اور وہ بدظن ہو گیے ان جھو ٹے سہاروں سے۔ یوں عقل نے کام کرنا شروع کیا اور جذبات ماند پڑ گیے ۔اب کسی احتجاج ،ہڑتال یا ہند مخالف خیال سے دلچسپی مفقود ہے۔امن کی کھیتی با ڑ ی کے لیے حالات جتنے آج سازگار اور موزون ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں تھے۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ جموں و کشمیر میں بے اطمینانی یکسر ختم ہوءی مگر اتنا ضرور ہے کہ بے اطمینانی جو بھی ہے اور جس قسم اور درجے کی بھی ہے کشمیریوں کے نزدیک ا س کا مداوا بھارت اور آءینی حدود کے اندرمضمر ہے۔سوچ کی اس تبدیلی کا مثبت جواب دینا دلی کا فرض بنتا ہے تاکہ یہ خطہ امن کا گہوارہ بن سکے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ؒٓعلمائے ہند آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد

Next Post

نعمانی کے در وسِ کشمیر۔..فکر ِدنیا غم ِآخرت!

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
نیا اسلامی سال مبارک ہو

نعمانی کے در وسِ کشمیر۔..فکر ِدنیا غم ِآخرت!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan