• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

یوٹی فاؤنڈیشن دن کی تقریبات کا بایکاٹ

Online Editor by Online Editor
2024-11-02
in کالم
A A
یوٹی فاؤنڈیشن دن کی تقریبات کا بایکاٹ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جہاں زیب بٹ

31اکتوبر کو یو ٹی فاؤنڈیشن دن کے اوپر حکومت کے دو اعلیٰ ترین عہدیدار وں کے درمیان نا اتفاقی محسوس کی گیی جسے جموں کشمیر کی اچھی گورننس کے حوالے سے اچھا شگون قرار نہیں دیا جا سکتا ۔جب سے پانچ سال پہلے جموں کشمیر یو ٹی بنی ایل جی انتظامیہ جوش و خروش سے یو ٹی دن منانے پر کاربند ہے ۔اس دن کی مناسبت سے متعدد سرکاری تقریبات کا اہتمام کیا جا تا ہے اور تعمیر وترقی اور قیام امن کے ضمن میں حاصل کی گیی کامیابیوں کو اجاگر کیا جا تا ہے جس سے جموں کشمیر کو یو ٹی بنا نے کا فیصلہ کلہم طور پر غلط نہ ہو نے کا تاثر ملتا ہے۔لیکن اب کی بار عمر عبداللہ کی سربراہی والی حکومت اور طارق حمید قرہ سے لیکر محبوبہ مفتی اور سجاد لون تک تمام اہم کشمیر ی لیڈروں نے یوٹی دن کی مناسبت سے ایل جی منوج سنہا کی سرپرستی اور احکامات کے تحت سرینگر میں منعقدہ بڑی تقریب کا اعلانیہ با یکاٹ کیا جس سے ان اندیشوں کو تقویت مل گیی کہ جموں کشمیر انتظامیہ دو متوازی خطوط پر گامزن ہو سکتی ہے ۔
این سی لیڑر تنویر صادق نے اعلانیہ کہا کہ ان کی جماعت یو ٹی سٹیٹس کو نہیں مانتی اور خوشی پر مبنی تقریبات میں حصہ نہیں لے سکتی۔کانگریس کے مقامی چیف طارق حمید قرہ نے عبداللہ حکومت کے مؤقف کی تائید کر تے ہو یے کہا کہ کویی بھی حساس شخص جو یو ٹی اور ریاست کا فرق سمجھتا ہو یو ٹی دن منا نے پر مایل نہیں ہو سکتا ۔سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی وکالت کی۔کل ملاکر کشمیری البنیاد لیڑروں میں سے کسی نے بھی یو ٹی دن منا نے سے اتفاق نہیں کیا ۔جموں میں سیاسی کانسچونسی رکھنے والے نایب وزیراعلی سریندر چو دھری نے بھی یو ٹی دن تقریبات کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ان کی جماعت کو یو ٹی فیصلے ہی نا منظور ہے۔
ادھر ایل جی منوج سنہا نے عوامی نمایندگوں کی عدم شمولیت سے کویی دباؤ محسوس کیے بغیر سرینگر میں یو ٹی دن تقریب کو زینت بخشی ۔انھوں نے اس دن کو منا‌نے کا دفاع کر تے ہو یے بات صحیح کہی کہ کویی مانے نہ مانے لیکن اس سے یہ حقیقت بدل نہیں سکتی ہےکہ جموں کشمیر فی الحال کے طور پر یو ٹی درجہ ہی رکھتی ہے ۔انھوں نے یو ٹی فاؤنڈیشن ڈے کا بایکاٹ کرنے پر عبداللہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو یے کہا کہ ایک طرف اس کے ممبران اسمبلی نے آئین کا حلف اٹھا یا مگر دوسری طرف وہ یو ٹی دن سے الگ رہے جو ان کے دوغلے کردار کا عکاس ہے۔ایل جی سنہا کی دلیل وزن دار ہے کہ فی الحال جموں کشمیر کی آءینی پوزیشن یو ٹی ہے ۔لہذا یہ دن منا نا غلط نہیں ہے ۔جب ریاستی درجہ واپس آیگا تو تب وہ دن بھی منا یا جایگا ۔مطلب دونوں صورتوں میں آءینی وفاداری کا اظہار کر نا مقصود ہے ۔ایل جی کی دلیل کا وزن اپنی جگہ لیکن مبصرین کا ماننا ہے کہ عمر عبداللہ اپنی سیاسی کا نسچونسی کو کشا کشا سالم حالت میں واپس حاصل کر چکے ہیں ۔لہذا وہ محتاط انداز میں چلیں گے اور پھونک پھونک کر قدم رکھیں گے کہ کہیں حمایتی بنیاد ہل نہ جا یے ۔وہ سیاسی کا نسچونسی کی خواہشات سے انحراف کے ممکنہ نتایج سے خائف ہیں اور ان کی اس مجبوری سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مبصرین کے مطابق یو ٹی دن کے حوالے سےعبداللہ حکومت کے مؤقف کو مقامی جذبات کے تناظر میں دیکھا جا یے تو وہ خطا کار نہیں ٹھہر سکتے اور نہ اس سے یہ دلیل نکالی جاسکتی ہے کہ عمر عبداللہ ایل جی سے ٹکراؤ کے موڈ میں ہیں ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

خفیہ پولیس کی شکایتی سیل

Next Post

ریاسی سڑک حادثے میں نو زائد سمیت تین افراد ہلاک، تین دیگر زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
اناؤ میں بڑا حادثہ، بہار سے دہلی جارہی بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرائی، 18 ہلاک

ریاسی سڑک حادثے میں نو زائد سمیت تین افراد ہلاک، تین دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan