• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

متاع کارواں

Online Editor by Online Editor
2022-09-13
in رائے, کالم
A A
متاع کارواں
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:ایڈوکیٹ آزاد پرواز

تاریخ کی رو سے یہ بات ثابت ہوئی ہے ۔ کہ دنیا کا کوئی بھی قابل ترین وکیل سچیے گواہ کو توڑ نہیں پاتاہے ۔ بشرطیہ کہ گواہ اپنے الفاظ پہ مطمئن ہو ۔ کہ اس نے جوکچھ دیکھا اور حقیقت میں سمجھاہو ، وہی گواہی پیش کر رہا ہے ۔ اسی بات کی انفرادی حثیت کو اگر ہم مجموعی طور پیش کر نے کی جسارت کریں ۔ تو یہ قوموں کے عروج و زوال سے منسو ب ہو سکتا ہے ۔ زوال یافتہ قو م کے افراد اعتراف کی صفت میں بہت کمزور ہوتے ہیں ۔ وہ عام طور پر اپنی غلطی کو حریف کے ظلم سے مشتہر کرتے ہیں ۔ اس قوم کی مثال ایک ایسے بیمار سے مشابہت رکھتی ہے ۔جو بیماری کے حالت میں نہ ڈاکٹر کی کوئی دوائی استعمال کرتا ہے ۔ اور ناہی کسی بات پر ہیز پہ آمادہ ہوتا ہے ۔ مگر درد کی حالت نا گفتہ بہ ہونے کی صورت میں معالج کی نکتہ چینی کرتا رہتا ہے ۔ جو کہ ہرلحاظ سے ایک غیر سنجیدہ عمل مانا جاتا ہے ۔ زندگی کبھی رعایتوں سے بسر نہیں ہو سکتی ۔اگر بسر ہو بھی پھر بھی اسکے دور رس نتیجے بہتر نہیں ہوتے ہیں ۔ قابل شخص یا قوم اپنے فن میں آج تک کبھی ناکام نہیں ہو ئی ہے ۔ یہ صرف کسی بھی مسلئہ کے لحاظ سے نا اہلیت ہو تی ہے جو رزلٹ کے اعتبار سے نفی ملتا ہے ۔ نا اہلیت کا سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ اگر نجار اپنے کام کو چھوڑ کر گلکا ر کا ہنر قبول کرے ۔ پھر اس تعمیر کا ستیاناس ہو نا وقت ابتدا سے ہی طے ہے ۔ کسی بھی کام کو در دست لینے سے پہلے ۔ہر فرد کو اپنی اہلیت یا نا اہلیت سمجھنا ضرور بنتا ہے ۔ کہا جا تا ہے کہ سب سے بڑا بہارد وہ ہو تا ہے ۔ جو اپنی ذاتی کمزور یوں سے واقف ہو۔ دنیا کی بڑی جنگ انسان کے اندر ضمیر اور انا کی جنگ ہو تی ہے ۔ لہذا اپنی انا پہ قابض ہو نے والا عظیم فاتح کہلاتا ہے ۔ اپنی غلطیوں کو ماننا جھگڑے کا نصف حل ہو تا ہے ۔ پھر ان کی تصیح کرنے پہ کمر بستہ ہو نا انقلابی اقدام کہلاتا ہے ۔ چہ جا ئیکہ غلط قدم اٹھا کر ایک طویل مسافت طے کرنے کے بعد جب یہ پتہ چلے کہ راہی بٹھک چکا ہے ۔ اب اپنی حقیقی منزل تلاش کر نے کے بعد من گھڑت جواز پیش کرنا زہر کو زہر ہلاھل سے علاج کرنے کے مترادف ہو تا ہے ۔ آج کا دور رعایت کا دور نہیں بلکہ عمل اور مقابلے کا دور ہے ۔ اس دور میں تُکہ بندی اور چال بازی سے کام لینے سے بہتر ہے کہ گہری نیند میں چلا جائے ۔ جہاں بناسوچے سمجھے خوابوں کی دنیا میں ایک عظیم سلطنت قائم ہو تی ہے ۔ جس کا نہ کوئی حریف ہوتاہے ۔ نا ہی کوئی محنت و مشقت کی ضرورت پڑتی ہے ۔ تعبیر ملے یا ناملے تو بھی خوابوں کی تبدیلی یا تصحیح نہیں ہو تی ہے ۔ البتہ اگر حقیقیت کی دنیا میں کسی نظریہ سے انساں اپنے آپ کو منسلک کرتا ہے ۔ تو اس کو چاہیے کی سو بار اپنے وجود کے وکیل کو ضمیر کے گواہ کے سامنے کھڑا کر دے ۔ اور اسی عدالت سے یہ فیصلہ خود ہی اپنے آپ پہ صادر فرمائے ، کیا یہ فطرت کا بندہ کارِمذکورہ کے موافق ہے یا نہیں ۔ پھر اپنے شعور کو مطمئن کرے کہ میر ا ایک غلط قدم وقتی طور اپنے لئے نام ونمود کے لئے کسی حد تک بہتر ہو سکتا ہے ۔ مگر جو افراد اس سے مسنلک ہو جائیں گے ۔ ان کو کہیں شہد کے نام پہ زہر کھلاے جاتا ہے ۔ جہاں قوم کا اجتماعی قتل واقع ہو تا ہے۔ طاقت کے بارے میں یہ بات عیاں ہے کہ اس سے یاتو مقابلہ کیا جائے ورنہ اپنے آپ کو سپرد کیا جائے ۔ جیسے بھی امن کا نفاذ ممکن ہو ۔ مگر منافق کی زندگی میں ہمشہ یہی وطیرہ رہا ہے کہ اس کے خیر و شر سے ہمشہ دوسرا نا واقف رہتا ہے ۔ سانپ تو موزی جانور ہے ، یہ علم ہر کسی کو ودیعت ہے ۔ جہاں تک یہ بیابانوں اور جنگلوں میں موجود ہوتا ہے ۔ البتہ سانپ کا دھوکا تب قیامت لگتا ہے ۔ جب وہ اپنی کھیتی کے فصل میں اس گھاس کے رنگ کاہوتا ہے ۔ ظلم تب ہے جب گھر کے چوہے والے بل سے سانپ نمودار ہوگا۔ خیر جیسے ہر کالاکوٹ پہننے والا وکیل نہیں ہو سکتا ہے ۔ سفید گاون میں ملبوس ہر فر د ڈاکڑ نہیں ہو سکتا ۔ اگر لباس کی بنیاد پہ ان حضرات مذکورہ کا تعارف بھی ہو جائے ۔ مگر ہنر میں نہ پہلا و کالت کے اہل ہوگا۔ نہ دوسرا علاج کرنے لئے کار گر ثابت ہوگا۔ الغرض بین مضموں کا جو میرا تقاضا ہے وہ یہ ہے کہ دنیا کا جو عالمی اور قابل قبول نظر یہ ہے ۔ اس کو جمہوریت کہتے ہیں ۔ اور نظریہ پہ فائز افراد کو لیڈر کہا جاتا ہے ۔ لیڈر کا مقام قوم میں ایسا ہو تا ہے ۔ جیسے جسم میں سر کا ہے ۔ اسی وجہ سے لیڈر کو (سردار) بھی کہتے ہیں ۔ یہ مردم شماری میں قوم کے لئے فرد اول کہلایا جاتا ہے ۔ اس کی عقل کل قومی شعور کے مقابلے میں بھاری پڑتی ہے ۔ لیڈر کھبی مسخرہ ، غیر سنجیدہ ، ہلکا نہیں ہو سکتا ہے ۔ لیڈر کا ایک لمحہ تاریخ بن جاتا ہے ۔ مگر اس قوم کا کیا جسکے عوامی نمائدئے گاڑیوں کے القاب سے یا کپڑوں کے القاب سے جانے جاتے ہوں ۔
وائے ناکامی متاع کاروا ں جاتا رہا
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آل پارٹیز میٹنگ: مشکلات اور انتشار کی شکار

Next Post

صحت پر ہونے والے اخراجات میں 16 فیصد کمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
صحت پر ہونے والے اخراجات میں 16 فیصد کمی

صحت پر ہونے والے اخراجات میں 16 فیصد کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan