• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم مضامین

شوشل مڈیا یوزیر کے نام پولیس کا پیغام

Online Editor by Online Editor
2023-12-18
in مضامین
A A
سوشل میڈیا سے اصل زندگی متاثر مت ہونے دیں
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:منظور الہٰی

موجودہ دور میں سوشل میڈیاکا استعمال عام ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت سے کوئی منکر نہیں ہو سکتا لیکن اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے لیے اب قانونی شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ آئے دن جموں کشمیر پولیس ایک کے بعد ایک وارننگ دے رہی ہے کہ سوشل میڈیا یوزر کو غلط استعمال سے روکا جا سکے یہ جموں کشمیر پولیس کا اچھا قدم لگتا ہے اور عوامی حلقوں میں اس اقدام کی بڑے پیمانے پر تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں کیونکہ سماج میں بے سمجھ اور بے سوچ لوگ بھی بہت ہیں جو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر کے اپنے آپ اور اپنے والدین کے لیے مصیبت کھڑی کر دیتے ہیں حالانکہ وہ والدین جن نے سوشل میڈیا کبھی دیکھا نہ ہو ان کو اپنے ہی بچوں کی غلطیوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سوشل میڈیا ایپس کو ہر ایک فرد چاہے وہ مرد ہو خواتون ہو استعمال کر رہا ہے۔ موجودہ وقت میں وہ کوئی بھی گھر نہیں ہے جہاں سمارٹ فون نہ ہو ہر ایک گھر میں سوشل میڈیا کا استعمال باضابطہ ہو رہا ہے کئی لوگ اس کے صحیح اور غلط استعمال میں کوئی بھی فرق نہیں سمجھتے تھے لیکن اب جموں کشمیر پولیس اس پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کمر بستہ ہے اور ہر ایک مسجد اور خانقاہ سےاعلان کیے جاتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے سوشل میڈیا کے وہ غلط استعمال کرنے والے جو غلط افواہیں پھیلاتے ہیں غلط چیزیں اپلوڈ کرتے ہیں غلط کمنٹ کرنا یا فیس بک انسٹاگرام واٹس ایپ سے کسی کو دھمکی دینا ملک مخالف ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینا یا اور کسی طرح سے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنا ایسے آدمی کے خلاف اب سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی اور سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا یہ اقدام جموں کشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین کی جانب سے گزشتہ دنوں میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا کو دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کی خاطر استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے ’۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ‘لوگوں کو وقتاً فوقتاً اس حوالے سے جانکاری فراہم کی جارہی ہیں کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کیا جائے ’۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف مواد اور ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے والے سوشل میڈیا ایڈمن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ پولیس نے اس سے قبل سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے ۔ علاوہ ازیں پچھلے کچھ دنوں سے مقامی اخبارات میں بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے حوالے سے اشتہارات شائع کئے گئے ہیں تاکہ عام لوگوں کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم ہو سکے۔ ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے آر آر سوین نے کیا ہے سوشل میڈیا پر، ہم اپنی اصلی ذات نہیں بلکہ خود کا ایک تعمیر شدہ ورژن ہونے کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس سے ہم بہت زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور پھر بھی پہلے سے کہیں زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں، جس سے ہماری زندگیوں میں سوشل میڈیا کے بہت سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر پیغامات کا ایک سیلاب آیا ہوا ہےاس میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی الغرض ہر نوعیت کے پیغامات ایک دوسرے کو موصول ہوتے ہیں جن میں سے لوگ کچھ کو دیکھتے ہیں ۔ کچھ کو پڑھتے ہیں اور ان میں سے کچھ کو آگے فارورڈکرنا اپنی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک تصور کرتے ہیں۔ کچھ پیغامات بغیر دیکھے اور پڑھے آگے فارورڈ کر دیتے ہیں ۔ یہ الگ پہلو ہے کہ اس میں کچھ عریاں تصاویر، ویڈیو وغیرہ خوب سرکیولیٹ ہوتے ہیں اور سماج میں ان سب چیزوں پر سے پردہ اٹھ رہا ہے جن کو حقیقت میں پردہ کی ضرورت تھی۔ اس کے دو پہلو انتہائی خطرناک شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں ایک تو سماج میں ایک دوسرے سے ملنے کے لئے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ اس کی شکل اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ کھانے کی میز پر ایک ساتھ بیٹھے ہونے کے با وجود میز پر بیٹھا ہر فرد اپنی سوشل میڈیا کی دنیا میں مست ہوتا ہے اور اس کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ وہ کس کے ساتھ بیٹھا ہے اور کس مقصد کے لئے بیٹھا ہے۔ دوسرے الفاظ میں اگر ہم نے اس ذرائع کا صحیح اور دانشمندی سے استعمال نہیں کیا تو پورے سماج کا تانا بانا بکھر سکتا ہے۔ دوسرا بڑا نقصان یہ ہے کہ ہم ان ذرائع کا استعمال کرتے وقت یہ بالکل بھول جاتے ہیں کہ ہماری کہی ہو ئی بات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔ ہماری زبان انتہائی خراب ہو جاتی ہے اور اکثر ہماری پوسٹ یا گفتگو سے لوگوں کی دل آزاری ہو جاتی ہے اور یہ دل آزاری دشمنی کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم سوشل میڈیا کا انتہائی دانشمندی سے استعمال کریں اور کوشش کریں کہ اس کا استعمال ضرورت کے لئے ہی ہو اور زیادہ سے زیادہ وقت اپنے سماجی حلقے میں گزاریں۔ہم نے اگر ایسا نہیں کیا تو ہماری سماجی زندگی تو متاثر ہوگی ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ سماج کے کئی اہم ستون گر جائیں گے اور ترقی کے منفی اثرات مثبت پہلوؤ ں پر حاوی ہو جائیں گے۔ اور ہمیں چاہیے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کی شناخت پولیس کو دیں تاکہ سماج بھی صاف رہ سکے اور ہم بھی

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بہتر خدمات شہریوں کا حق ہے ۔ انتظامیہ کو ایک موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے ۔ ایل جی سنہا

Next Post

وادی لولاب۔۔۔ ممتاز سیاحتی مقام کے ایوارڈ سے سرفراز 

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
مسلم اکثریتی اندروال میں پیارے لال شرما کی کامیابی ایک مثال

مسلم اکثریتی اندروال میں پیارے لال شرما کی کامیابی ایک مثال

2024-10-22
تعلیمی اداروں کی من مانیاں عوام کے لئے درد سر

کیریئر کے انتخاب میں طلبہ کی رہنمائی کی ضرورت

2024-10-05
مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش: اقدار جن کی دنیا کو آج ضرورت ہے

مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش: اقدار جن کی دنیا کو آج ضرورت ہے

2024-10-03
کینسرخلیات کو روشن کرکے دکھانے والی نئی ایم آر آئی ٹیکنالوجی

کینسر سے متاثر دیہی خواتین

2024-09-18
ذہنی اور جسمانی ترقی میں کھیل کے میدان کی اہمیت

ذہنی اور جسمانی ترقی میں کھیل کے میدان کی اہمیت

2024-09-03
لوک سبھا انتخابات :پانچویں مرحلے میں بارہمولہ پارلیمانی نشست کیلئے ہونی والی ووٹنگ کیلئے انتظامات کو حمتی شکل

جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات

2024-08-27
 مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کیلئے  42,277 کروڑ روپے سے زیادہ کی  رقم مختص

بجٹ کی منظوری:مالیاتی اور بینکاری اِصلاحات کی راہ ہموار

2024-08-10
Next Post
کشمیر کی وادی لولاب نے بہترین آف بیٹ ڈیسٹی نیشنکا ایوارڈ حاصل کیا

وادی لولاب۔۔۔ ممتاز سیاحتی مقام کے ایوارڈ سے سرفراز 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan