
1. جب دھان کی پنیری لگانے کو 30 دن ہو جائے تو کھیتوں سے سارا پانی نکالا جائے، اور ایک ہفتے تک دھان کو پانی نہ دیجئے جب کھیت میں cracks ظاہر ہونے لگے تو پانی بھر دیجئیے.
2. گاجر مولی، شلغم کی بوائی 15 جولائی کے بعد کر سکتے ہیں. یہ سبزیاں ڈائریکٹ لگائی جاتی ہے. ایک کنال زمین کے لیے گاجر 150 سے 175 گرام، مولی 400 گرام، شلغم 300 گرام چگندر 500 گرام بیج درکار ہوتا ہے. بیج لگانے سے پہلے زمین کو اچھے سے تیار کیجئے. ایک کنال میں 10 کوئنٹل سڑا ہوا گوبر ڈالیے، ساتھ ہی ایک کنال میں یوریا 7 کلو ڈی اے پی 6.5 کلو اور ایم او پی 5 کلو ڈالیے، اگر بیج broadcasting کیا ہو تو thining ایسے کیجئے کہ قطار سے قطار 30 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کے درمیان 15 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں.
3. بروکولی، پھولگوبی، بندگوبھی اور red cabbage کے بیج کی بوائی کیجئے. شاخ گوبھی (بروکولی) گوبھی کی ایک خاص قسم ہے، جسے ’سپر فوڈ‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ امراضِ قلب، کئی اقسام کے کینسر اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاتی ہے۔اس کے علاوہ شاخ گوبھی وٹامن ’کے‘ سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرنےمیں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتی ہے تاکہ انسان مختلف بیماریوں سے لڑ سکے۔ماہرینِ غذائیت کے مطابق شاخ گوبھی میں موجود فلے وونوئڈز کئی امراض کو مؤثر انداز میں روک سکتےہیں۔ اگر ہر 3 روزکے بعد شاخ گوبھی کا استعمال کیا جائے تو اس سے جسم کا امنیاتی دفاعی نظام بیدار ہوکر سوزش اور دیگر امراض کا خاتمہ ممکن بناتی ہے۔ان سبزیوں کو لگانے سے پہلے زمین تین بار جوتیے، زمین ایک کنال میں 10 کوئنٹل سڑا ہوا گوبر ڈالیے، اچھی پیداوار کے لیے یوریا ڈی اے پی اور پوٹاش زمین میں ڈالیے. ایک کنال کے لیے پھول گوبھی اور بندگوبھی 30 گرام بیج درکار ہوتا ہے، 30 سے 35 دن بعد پنیری کو ٹرانسپلانٹ کیجئے. قطار سے قطار 60 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کے درمیان 45 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھیے. سینچائی ہر دس دن بعد کیجئے اور گوڈائی ہر 15 روز بعد کیجئے تاکہ گھاس نہ رہے.
4. مکئی کی فصل کو ملائمیت کے مرحلے پر دو دن مسلسل آبپاشی سے tusseling to silking stage نہ ہونے کی صورت میں فصل کی پیداوار میں 20 فیصد کمی ہو سکتی ہے.
5. پیاز، لہسن، پران کی پیداوار کو جمع کیجئے. جمع کیے گئے پیداوار کو اچھی طرح سوکھائے.
6، گزشتہ سال محکمہ زراعت بارہمولہ نے جولائی میں زمیندار حضرات کو مٹر لگانے کی طرف راغب کیا، جن لوگوں نے جولائی میں مٹر لگائے ان کو اکتوبر میں مٹر تیار ہوئے چونکہ اس وقت مارکیٹ میں مٹر نہیں ہوتے لہذا ان کو اچھی قیمت ملے، جولائی میں مٹر لگائیں؛یہ فصل 90 دن میں تیار ہوتی ہے اس سے زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھ جاتی ہے، ایک کنال زمین کے لیے 3 کلو بیج درکار ہوتا ہے، بہتر ہے لین سوانگ کریں اگر یہ ممکن نہیں تو ڈائریکٹ sowing کیجئے. جب جرمینشن ہو جائے تو thining کیجئے. مٹر کے لیے قطار سے قطار 30 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کے درمیان 10 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں. مٹر لگانے سے پہلے زمین میں 10 کوئنٹل سڑا ہوا گوبر ڈالیے ساتھ ہی ایک کنال میں یوریا 3 کلو، ڈی اے پی 6 کلو اور ایم او پی 5 کلو ڈالیے. بہتر ہے punjab 89 Variety کا بیج خریدیں ، محکمہ زراعت سے یہ بیج مل سکتا ہے.
7. اگر ابھی تک ٹماٹر کی staking نہیں کی ہے تو فوراً کیجئے، ٹماٹر کو soil disease سے بچانے کے لیے یہ نہایت ہی ضروری ہے.
