چٹان ویب ڈیسک
عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے بعد اب ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ ٹویٹر پر بھی ہیش بائکاٹ پٹھان ٹرینڈ چل رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کچھ لوگ دیپیکا پڈوکون کے جے این یو آنے کو بھول نہیں پا رہے ہیں اور ان کی مخالفت کرتے ہوئے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہیں سادھو سماج بھی سناتنیوں سے فلم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر پٹھان، کنگ از بیک، شاہ رخ خان، جان ابراہم ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
