چٹان ویب ڈیسک
بالی ووڈ کے مشہور لو برڈز میں سے ایک علی فضل اور ریچا چڈھا جلد ہی ایک دوسرے کے ہمیشہ کے لیے ہونے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق علی فضل اور ریچا چڈھا کی پری ویڈنگ فنکشنز 2 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ 2 اکتوبر سے ہلدی اور مہندی سمیت تمام رسومات ہوں گی۔ اس کے بعد ریچا علی کی دلہن 6 اکتوبر کو بنیں گی۔ اس دن دونوں دہلی میں شادی کریں گے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ہو جائیںگے۔ اس شادی میں خاندان کے افراد اور قریبی دوست ہی شامل ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ممبئی میں اپنی ریسپشین پارٹی دیں گے جس میں تفریحی دنیا کی کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔
ریچا چڈھا اور علی کی ملاقات 2013 کی فلم ’فقرے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں فلم ’فقرے ریٹرن‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں کی قربت جلد ہی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا اور اب دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
مداحوں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ ان کی شادی گزشتہ دو سال سے زیر بحث تھی جو کسی نہ کسی وجہ سے ملتوی ہوتی جارہی تھی۔ لیکن اب اس سال یہ جوڑا بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔